Updated: April 16, 2026, 12:02 PM IST
|
Agency
| Mumbai
مندرا بیدی ہندستانی شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ، ٹی وی میزبان، فیشن ڈیزائنر اور اسپورٹس پریزنٹر ہیں، جنہوں نے اپنی منفرد شخصیت اور بااعتماد انداز سے ایک الگ پہچان بنائی۔ مندرا بیدی نے۱۹۹۴ءکےٹیلی ویژن سیریل شانتی میں ٹائٹل رول ادا کرتے ہوئےمشہور شخصیت کا درجہ حاصل کیا۔
بے باک انداز کی مالک مندرا بیدی-تصویر:آئی این این
مندرا بیدی ہندستانی شوبز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ، ٹی وی میزبان، فیشن ڈیزائنر اور اسپورٹس پریزنٹر ہیں، جنہوں نے اپنی منفرد شخصیت اور بااعتماد انداز سے ایک الگ پہچان بنائی۔ مندرا بیدی نے۱۹۹۴ءکےٹیلی ویژن سیریل شانتی میں ٹائٹل رول ادا کرتے ہوئےمشہور شخصیت کا درجہ حاصل کیا ، جو ہندوستان کے قومی چینل دوردرشن پر دکھایاگیاتھا ، جو ہندوستانی ٹیلی ویژن پر پہلا روزانہ سوپ تھا۔ مندرا بیدی ۱۵؍اپریل ۱۹۷۲ءکوکولکتہ میں پیدا ہوئیں۔ان کا تعلق ایک تعلیم یافتہ پنجابی خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی میں حاصل کی اور بعدمیں اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ بچپن ہی سے انہیں اداکاری اور میڈیا میں دلچسپی تھی۔ مندرا نے اپنی تعلیم کیتھیڈرل اینڈ جان کونن ہائی اسکول سے حاصل کی ۔ بمشکل ہی مندرا نے اوگلوی اینڈ میتھر ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرنا شروع کیاتھا،جب انہیں شانتی میں چھوٹے پردے پر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی ۔ اس کی وجہ سے وہ ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘کیلئے بھی سائن اپ کرنے پر مجبور ہوئیں ۔
ٹی وی کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا اور دل والے دلہنیا لےجائیں گے میں ایک معاون کردار ادا کیا۔ یہ فلم ہندستانی سنیما کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا، تاہم ان کی اصل پہچان ٹی وی اور اسپورٹس ہوسٹنگ سے بنی۔
مندرا بیدی کو اصل شہرت اس وقت ملی جب انہوںنےسونی ٹی وی کے کرکٹ شو ایکسٹرااننگز کی میزبانی کی۔انہوں نے اپنی منفرد پیشکش، خوداعتمادی اور اسٹائلش ساڑیوں کے ذریعے کرکٹ جیسے مردوں کےزیرِ اثر میدان میں نئی جان ڈال دی۔ان کی میزبانی نےنہ صرف شو کی مقبولیت میں اضافہ کیا بلکہ خواتین ناظرین کو بھی کرکٹ کی طرف متوجہ کیا۔ وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹس کی کوریج کا بھی حصہ رہیں۔
ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں کرکٹ کے شوقین ناظرین ، مرد اور عورت دونوں ، اس خوبصورت ، تازہ چہرے والی ، سیکسی، ساڑی پہنے ہوئےاور صحت مند ہندوستانی لڑکی سے مسحور ہوگئے ۔ فیشن ڈیزائنر ، ستیہ پال نے کرکٹ تھیم والی ساڑیاں ڈیزائن کیں ، جن میں سے ایک کرکٹرز کے دستخط والی تھی، دوسری کرکٹ اخبارات کی سرخیوں والی تھی۔ مندرا نے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر راج کوشل سے ویلنٹائن ڈے ۱۹۹۹ءکو ڈرامائی انداز میں شادی کی۔ انہوںنےاپنے شوہر کی فلم ’شادی کا لڈو‘ اور’دس کہانیاں‘میں بھی اداکاری کی ہے ۔ وہ مختلف قسم کے اسکرین رول کرنا پسند کرتی ہیں، لیکن گلیمرائزڈ ڈراموں کو ترجیح دیتی ہیں۔انہوں منفی کردار کرنا پسند کئے ، جیسے’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں ، لیکن بتایا جاتا ہے کہ اس کے لیے ان کے پاس کوئی چہرہ نہیں ہے ۔ وہ ’فیم گروکول‘میں نظر آ چکی ہیں ۔ وہ سیٹ میکس کے ورلڈ کپ کرکٹ۲۰۰۷ء،ایک سٹ کام ’پاپا بن گیا ہیرو‘کی اینکر ہیں ۔مندرا بیدی ایک کامیاب فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔ انہوں نے ساڑیوں اور دیگر ملبوسات کا اپنا برانڈ متعارف کروایا۔اس کے علاوہ وہ فٹنس کی بھی بڑی حامی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا پر صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیتی ہیں۔