Inquilab Logo

ٹوکیو میں کانسہ جیتنا خواب پورا ہونے جیسا تھا: من پریت

Updated: March 03, 2024, 11:07 AM IST | Agency | New Delhi

 ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر من پریت سنگھ نے کہا کہ ۴۱؍سال کے طویل انتظار کے بعد ۲۰۲۰ء میں ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ان کے کریئر کا اب تک کا سب سے خوشگوار اور یادگار لمحہ تھا۔ 

Manpreet Singh. Photo: INN
من پریت سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر من پریت سنگھ نے کہا کہ ۴۱؍سال کے طویل انتظار کے بعد ۲۰۲۰ء میں ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ان کے کریئر کا اب تک کا سب سے خوشگوار اور یادگار لمحہ تھا۔ 
پنجاب کے مٹھا پور سے تعلق رکھنے والے مڈفیلڈر من پریت سنگھ نے اپنے کنبہ کی کفالت کیلئے ہاکی کھیلنا شروع کیا تھا اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اہم حصہ بن جائیں گے۔ من پریت نے اپنا ۳۵۰؍ واں میچ۱۰؍ فروری کو بھونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا تھا۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ ۲۴۔ ۲۰۲۳ءکے پہلے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ اسپین سے تھا۔ اپنے کریئر کے ۵؍ سب سے یادگار لمحات کو یاد کرتے ہوئے من پریت نے کہا کہ ٹوکیو میں ۲۰۲۰ء کے اولمپک کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ایک خواب تھا، جہاں ہم نے جرمنی کو۴۔ ۵؍ سے شکست دی تھی۔ انہوں نے کہاکہ’’اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ایک ناقابل یقین احساس تھا۔ جب سے میں نے قومی ٹیم کیلئے کھیلنا شروع کیا ہے تب سے یہ میرا خواب تھا۔ جب ہم نے آخر کار۴۱؍ سال بعد ہاکی میں اولمپک میڈل جیتا تو مجھے بہت فخر محسوس ہوا۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے اور ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK