Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارکو جینسن میں بہترین آل راؤنڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں: پونٹنگ

Updated: June 14, 2025, 12:18 PM IST | Agency | London

آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر نے کہاکہ مارکو جینسن نے تیز گیند باز کگیسو ربادا کے ساتھ اچھی جوڑی بنائی ہے۔

Ricky Ponting. Picture: INN
رکی پونٹنگ۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ جنوبی افریقہ کے نوجوان گیند باز مارکو جینسن کا مستقبل روشن ہے اور وہ  دنیا کے بہترین ٹیسٹ آل راؤنڈر بن سکتے ہیں۔ انڈ ین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں مارکو جینسن کی کوچنگ کے دوران پونٹنگ نے ان کی صلاحیتوں کو قریب سے دیکھا۔ 
 آئی سی سی ہال آف فیمر رکی پونٹنگ نے کہا کہ ’’مارکو جینسن کرکٹ کے طویل قد کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، لیکن ان کی صلاحیت بھی اتنی ہی منفرد ہے۔ انہوں نے  جنوبی افریقہ  کے لیے شروعات میں شاندار کارکردگی پیش کی، کگیسو ربادا کے ساتھ مل کر ایک شاندار تیز گیند بازی جوڑی بنائی، جس نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ فائنل کے پہلے دن آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر پر قہر ڈھایا۔‘‘
 ربادا کی لارڈس میں ایک اور ۵؍ وکٹ لینے پر   زیادہ تعریف ہوئی  ، لیکن جینسن کی گیند بازی بھی اتنی ہی متاثر کن تھی۔ بائیں ہاتھ کے اس گیند باز نے ۱۴؍ اوورس میں ۴۹؍  رن دے کر۳؍ وکٹ لئے، جن میں مارنس لبوشین اور ٹریوس ہیڈکا وکٹ بھی  شامل تھا۔ دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران انگلی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کا دن خراب ہو گیا تھا، لیکن اس کے فوراً بعد  واپس آ کر انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ نڈر ہیں اور مارنس لبوشین کو۲۲؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔
 جینسن ابھی صرف ۲۵؍ سال کے ہیں۔ ۲۰۲۵ء کے آئی پی ایل میں جینسن نے پنجاب کنگز کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مسلسل کامیاب وکٹ لئے اور کبھی کبھار اہم رن  بھی بنائے۔ ہندوستان  میں ان کی  ڈومیسٹک مہم نے کرکٹ کے لیجنڈ رکی پونٹنگ کو آل راؤنڈر کے بارے میں قریب سے جاننے کا موقع دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK