Inquilab Logo

مینک اگروال ،لوکیش راہل کی کپتانی میں کھیلنے کے لئے پرجوش

Updated: September 06, 2020, 12:58 PM IST | Agency | Dubai

کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے ساتھی کھلاڑی اور پرانے دوست مینک اگروال کا کہنا ہے کہ راہل پہلی بار آئی پی ایل کی کپتانی کریں گے اور وہ ان کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

KL Rahul and Mayank Agarwal - PIC : INN
کے ایل راہل اور مینک اگروال ۔ تصویر : آئی این این

 کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے ساتھی کھلاڑی اور پرانے دوست مینک اگروال کا کہنا ہے کہ راہل پہلی بار آئی پی ایل کی کپتانی کریں گے اور وہ ان کے لئے بہت پرجوش ہیں۔راہل پہلی بار آئی پی ایل کی کپتانی کرنے جارہے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب کی کپتانی روی چندرن اشون کے ہاتھوں میں تھی لیکن اشون اس بار دہلی کیپٹلس کے لئے کھیلیں گے۔ مینک نے کہا کہ وہ اور راہل آر سی بی میں انل کمبلے کی سربراہی میں کھیل چکے ہیں اور آنے والے سیزن میں اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
 مینک نے کہا کہ راہل اور میں نے ایک ساتھ کھیلنا شروع کیا اور ہم انڈر۱۹؍ساتھ کھیلے تھے۔ اس کے بعد ہم نے ٹیسٹ میں کھیلا۔ ہم بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ پہلی بار کپتانی کریں گے اور میں ان کیلئے بہت پرجوش ہوں۔
 انہوں نے کہا کہ ہم دونوں آر سی بی میں کمبلے کی سربراہی میں کھیل چکے ہیں۔ بحیثیت کوچ کمبلے بھائی کے پاس ایک عمدہ منصوبہ تھا اور وہ ہر ایک کیلئے کردار کی وضاحت کرتے تھے۔ جب کوئی آپ کے کردار کا فیصلہ کرتا ہے تو اس سے یہ واضح  ہوجاتا ہے کہ آپ کہاں کھڑے ہیں اور اگلے درجے تک جانے کے لئے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔  مینک نے کہا کہ ٹیم کا ماحول راہل ، کرس گیل اور گلین میکسویل جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کی موجودگی سے بہت آرام دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں گیل، راہل ، نکولس پورن اور میکسویل جیسے کھلاڑی ہیں جو کھل کر میدان میں خود کو پیش کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK