• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مینک یادو اور رانا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں جگہ ملی

Updated: September 30, 2024, 12:28 PM IST | Mumbai

بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ماہ ۶؍اکتوبر۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کے لئے سنیچر کو۱۵؍  رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

Mayank Yadav. Photo: INN.
مینک یادو۔ تصویر: آئی این این۔

بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ماہ ۶؍اکتوبر۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والی ۳؍ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کے لئے سنیچر کو۱۵؍  رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 
۲۰۲۶ء میں ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ کو اہمیت دی گئی ہے۔ رواں سال آئی پی ایل میں دھماکہ خیز رفتار سے بولنگ کرکے دنیا کی توجہ حاصل کرنے والے مینک یادو کو پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ مینک نے گزشتہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی ) کے خلاف۱۵۶ء۷؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ تاہم آئی پی ایل کے دوران چوٹ نے انہیں پریشان کیا تھا۔ 
گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کے منتظر ایشان کشن کو فی الحال انتظار کرنا پڑے گا۔ ان کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے پنجاب کے جیتیش شرما کو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے، جبکہ شھبمن گل کی جگہ پنجاب کے ابھیشیک شرما کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ابھیشیک نے سری لنکا کے دورے میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا۔ یشسوی جیسوال کو بھی بنگلہ دیش سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ۱۵؍ رکنی ٹیم میں جیتیش کے علاوہ سنجو سیمسن وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ٹیم مینجمنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے، جب کہ رشبھ پنت کو نومبر میں شروع ہونے والی آسٹریلیا سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے۔ دہلی کے ہرشیت رانا اور نتیش ریڈی بھی پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ اسپن گیندباز ورون چکرورتی کی بھی تقریباً ڈھائی سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ہندوستان۶؍ اکتوبر سے کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں کھیلے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK