کائلیان ایمبالے نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے زیادہ تیزی سے کریئر کے۳۰۰؍گول مکمل کر لئے ہیں ۔ فرانس کے سابق کھلاڑی تھیری ہنری کے پاس تعریف کے سوا کچھ نہیں۔
EPAPER
Updated: November 21, 2023, 11:08 AM IST | Agency | Paris
کائلیان ایمبالے نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے زیادہ تیزی سے کریئر کے۳۰۰؍گول مکمل کر لئے ہیں ۔ فرانس کے سابق کھلاڑی تھیری ہنری کے پاس تعریف کے سوا کچھ نہیں۔
کائلیان ایمبالے نے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے زیادہ تیزی سے کریئر کے۳۰۰؍گول مکمل کر لئے ہیں۔ فرانس کے سابق کھلاڑی تھیری ہنری کے پاس تعریف کے سوا کچھ نہیں۔ ایمباپے نے ہفتے کے آخر میں ۲۴؍سال اور۳۳۳؍ دن کی عمر میں جبرالٹر کو۰۔۱۴؍ سے شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ۲۱؍ویں صدی میں کھیل کے دو سب سے بڑے ستارے میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دونوں جب اس سنگ میل پر پہنچے تو ان کی عمر زیادہ تھی۔
فرانس کے مایہ ناز کھلاڑی ہنری نے کہاکہ ’’یہ بچہ جو کچھ کر رہا ہے وہ واقعی غیرمعمولی ہے۔‘‘ ہنری نے کہاکہ جو اب انڈر۲۱؍ ٹیم کے کوچ کے طور پر فرانس کے کھلاڑیوں کی نئی نسل کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ یہ صرف ناقابل یقین ہے۔
ایمباپے کا اکثر اپنے کریئر کے آغاز میں ہنری سے موازنہ کیا جاتا تھا۔ موناکو میں بائیں جانب کے وِنگرس کے طور پر کھیلنے سے پہلے دونوں نے فرانس کی کلیئر فونٹین اکیڈمی میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے نوعمری میں فرانسیسی لیگ کے ٹائٹل جیتے تھے۔ ایمباپے نے پھر ہنری کے ایک اور کارنامے کو نقل کیا جب اس نے فرانس کے ساتھ اپنے پہلے بڑے ٹورنامنٹ میں ۲۰۱۸ء کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ ہنری نے۱۹۹۸ء کا ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ ایمباپے کا موازنہ برازیل کے عظیم پیلے کے ساتھ بھی کیا جاتا ہے۔ لیکن انداز کے لحاظ سے، اپنی تباہ کن رفتار اور مہارت کے ساتھ، وہ ہنری کے زیادہ قریب ہیں ۔ ہنری نے مزید کہاکہ ’’وہ گول اسکورر ہیں ، وہ اسسٹ فراہم کرتے ہیں ، وہ سب کچھ کرنا جانتے ہیں ۔ یقیناً، بہتری کی گنجائش ہے، لیکن یہ بات نہیں ہے۔‘‘ اپنے کریئر کی 17ویں ہیٹ ٹرک کے ساتھ انہوں نے اس سیزن میں ۲۱؍گول کر دیئے۔