Inquilab Logo

دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی ایتھلیٹ پرتمغوں کی بارش

Updated: August 08, 2022, 1:48 PM IST | Agency | Birmingham

نکہت اور نیتوکا گولڈ میڈل پرقبضہ ۔ روی، ونیش اور نوین نےطلائی تمغے جیتے۔پوجا کانسہ کی فاتح۔ ٹرپل جمپ میں سونے اور چاندی کےمیڈلز ملے۔۱۶؍ سال بعد خواتین کی ہاکی ٹیم تمغہ فاتح

World champion Nikhat Zareen won the gold medal.Picture:INN
عالمی چمپئن نکہت زرین نے طلائی تمغہ جیت لیا ۔ تصویر:آئی این این

عالمی چمپئن ہندوستانی باکسر نکہت زرین، امیت پنگھل اور نیتو گھانگھاس نے اپنے اپنے فائنل میں جیت کر دولت مشترکہ کھیل۲۰۲۲ء میں ہندوستانی باکسنگ کے طلائی تمغے جیت لئے۔ چند ہفتے قبل عالمی چمپئن بننے والی نکہت نے خواتین کے۵۰؍ کلوگرام مقابلے میں بیلفاسٹ کی کارلی میکنال کو شکست دے دی۔ نکہت نے میچ کے آغاز سے ہی کارلی پر مکوں کی بارش شروع کر دی اور کمنٹیٹر کے الفاظ میں بیلفاسٹ باکسر کو ’’اہم سبق‘‘ سکھایا۔ ۳؍راؤنڈ کے مقابلے میں کارلی کو کبھی کنٹرول میں نہیں دیکھا گیا اور نکہت نے بالآخرصفر۔۵؍ سے طلائی تمغہ جیتا۔  ہندوستانی باکسر امیت پنگھل اور نیتو گھانگھاس نے کامن ویلتھ گیمز۲۰۲۲ء میں اپنے اپنے فائنل  جیت کر باکسنگ  میں طلائی تمغے جیت لئے۔ امیت پنگھل نے مردوں کے۵۱؍ کلوگرام کے فائنل میں انگلینڈ کے کیرن میکڈونلڈ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ گولڈ کوسٹ۲۰۱۸ء گیمز کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے امیت نے میچ کے آغاز سے ہی کیرن پر گھونسوں کی بارش کردی اور پہلے راؤنڈ میں ہی اپنے حریف کو متعدد چوٹیں پہنچائیں۔ دوسرے راؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے امیت نے یکطرفہ اندازصفر۔۴؍ سے جیت کر طلائی تمغہ جیتا۔ دوسری جانب نیتو گھانگھاس نے خواتین کے ۴۸؍ کلوگرام کے فائنل میں میزبان انگلینڈ کی ڈیمی جیڈ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ دو بار کی عالمی یوتھ چمپئن نیتو نے اپنے حریف کو یکطرفہ کھیل میںصفر۔۴؍ سے شکست دی۔ نیتو نے جیت کے بعد کہا’’میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد بے حد خوش ہوں۔ میں یہ تمغہ اپنے ہم وطنوں کو دینا چاہتی ہوں۔ میں حکومت ہند، سائی اور باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا، کوچز، اور اپنے خاندان کی شکرگزار ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK