Inquilab Logo Happiest Places to Work

میدویدیف کا پارہ ہائی: بدترین شکست پر آپے سے باہر، ریکٹ توڑ ڈالا

Updated: April 09, 2026, 10:15 PM IST | Monte Carlo

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ابتدائی مرحلے میں میدویدیف کو حیران کن طور پر اطالوی کھلاڑی میٹیو بارٹینی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اطالوی پلیئر نے یک طرفہ مقابلے میں اپنے حریف کو۰۔۶ ، ۰۔۶؍سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔

Medvedev.Photo:X
میدویدیف۔ تصویر:ایکس

 روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میدویدیف نے بدترین شکست کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے کورٹ میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ابتدائی مرحلے میں میدویدیف کو حیران کن طور پر اطالوی کھلاڑی میٹیو بارٹینی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اطالوی پلیئر نے یک طرفہ مقابلے میں اپنے حریف کو۰۔۶ ، ۰۔۶؍سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔ یہ میڈویڈوف کے کیریئر کا پہلا موقع ہے جب وہ کسی میچ میں ایک بھی گیم جیتنے میں ناکام رہے، جبکہ میچ صرف ۴۹؍ منٹ میں ختم ہو گیا۔ 


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکست کے بعد مایوسی کا شکار میڈویڈوف نے کورٹ میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔ واضح رہے کہ یہ میٹیو بریٹینی کی ٹاپ ۱۰؍ رینکنگ میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے ریکٹ توڑنا مہنگا پڑگیا،روس کے ٹینس اسٹار ڈینیل میدویدیف کو   ۴۲؍ہزار ۵۰۰؍  ڈالرز کا جرمانہ ہوگیا۔  پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد میدودیو کو ریکٹ توڑنے پر اپنی ٹورنامنٹ کی پرائز منی کا تیسرا حصہ جرمانہ ہوا۔  ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینیل کو ۳۰؍ ہزار ڈالرز کا جرمانہ اسپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پر کیا جبکہ ۱۲؍ ہزار۵۰۰؍ ڈالرز جرمانہ فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے:تمیم اقبال کا ڈھاکہ پریمیئر لیگ جلد شروع کرنے کا اعلان


اوسٹاپینکو کا جادو چل گیا: لنز اوپن کے کوارٹر فائنل میں، الیگزینڈرا ایلا کو شکست
فلپائن کی ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار ایلکس ایلا آسٹریا میں جاری ڈبلیو ٹی اے لنز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ ۱۶؍ رائونڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ لاتویا کی ۲۸؍سالہ جیلینا اوسٹاپینکو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ ۱۶؍ رائونڈ میچ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:عتیق احمد قتل پر تبصرہ :الہ آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ منسوخ کرنے سے انکار کر دیا


ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں لاتویا کی ۲۸؍ سالہ جیلینا اوسٹاپینکو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۲۰؍ سالہ فلپائن کی ابھرتی ہوئی ٹینس سٹار ایلکس ایلا کو سٹریٹ سیٹس میں۴۔۶،۶۔۷؍ سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ لاتویا کی فاتح کھلاڑی اوسٹاپینکو کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ رومانیہ کی حریف کھلاڑی ایلیناگیبریلا روس سے ہوگا۔اس شکست کے بعد اب فلپائن کی ایلکس ایلا کی توجہ جرمنی میں ہونے والے پورش ٹینس گرینڈ پرکس پر مرکوز ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK