Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

Updated: May 16, 2025, 11:56 AM IST | Agency | New Delhi

مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے بنگلہ دیش کے تیسرے کرکٹر بن گئے۔

Bangladesh all-rounder Mehidy Hasan Miraz. Photo: INN
بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن معراج۔ تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن معراج کو آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کے مطابق اپریل کے لئے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ معراج نے بلیسنگ مزاربانی اور بین سیئرز جیسے تیز گیند بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز جیتنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل یہ اعزاز مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کو دیا جا چکا ہے۔ 
  یہ معراج کے کریئر کا پہلا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہے۔ معراج نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنا میرے لئے ناقابل یقین اعزاز ہے۔ آئی سی سی ایوارڈ کسی بھی کرکٹر کے لئے سب سے بڑی پہچان ہوتے ہیں اور جب وہ عالمی ووٹ کے ذریعے وصول کئے جاتے ہیں تو ان کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لمحات مجھے اپنے سفر کی یاد دلاتے ہیں ۔ ۲۰۱۶ء کے انڈر۔ ۱۹؍ ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانا میرے کریئر کے آغاز میں ایک بہت بڑی تحریک تھی اور یہ اعزاز بھی اتنا ہی خاص ہے۔ 
  ۲۷؍ سالہ آل راؤنڈر نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ۲؍ ٹیسٹ میچوں میں ۳۸ء۶۶؍ کےاوسط سے مجموعی طور پر ۱۱۶؍ رن بنائے اور محض ۱۱ء۸۶؍ کے اوسط سے ۱۵؍ وکٹیں حاصل کیں ۔ سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں مہدی حسن معراج نے گیند سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں اننگز میں ۵۔ ۵؍ وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ۵۲؍رن پر ۵؍وکٹ اور دوسری میں ۵۰؍ رن پر ۵؍وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ تاہم زمبابوے نے یہ میچ ۳؍ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK