تمل ناڈو میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ کا ڈرا نکالا گیا۔ ۲۴؍ٹیموں کو ۶؍پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول بی میں چلی اور سوئزر لینڈ دیگر ٹیمیں ۔
EPAPER
Updated: June 29, 2025, 11:07 AM IST
تمل ناڈو میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ کا ڈرا نکالا گیا۔ ۲۴؍ٹیموں کو ۶؍پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول بی میں چلی اور سوئزر لینڈ دیگر ٹیمیں ۔
تمل ناڈو کے چنئی اور مدورائی میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی مرد جونیئر ورلڈ کپ میں ۲۴؍ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سنیچر کو ہونے والے ڈرا میں ان ٹیموں کو ۶؍ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان کو پول ’بی‘ میں رکھا گیا ہے۔
سنیچر کو سوئزرلینڈ کے لوزان میں منعقدہ ہاکی مرد جونیئر ورلڈ کپ کی ڈرا تقریب میں ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ اور ہاکی انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کمانڈر آر کے شریواستو کے ساتھ ڈرا تقریب میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں ۲۴؍ ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں ۶؍ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے: جرمنی، جنوبی افریقہ، کنیڈا اور آئرلینڈ۔ پول بی: ہندوستان، پاکستان، چلی اور سوئزرلینڈ۔ پول سی: ارجنٹائنا، نیوزی لینڈ، جاپان اور چین۔ پول ڈی: اسپین، بلجیم، مصر اور نمیبیا۔ پول ای: نیدرلینڈس، ملائیشیا، انگلینڈ اور آسٹریا۔ پول ایف: فرانس، آسٹریلیا، کوریا اور بنگلہ دیش
اس موقع پر طیب اکرام نے کہاکہ ’’میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم اس اہم لمحے سے پہلے یہاں آئے ہیں کیونکہ ہم پہلی بار۲۴؍ ٹیموں والے ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ابھرتے ہوئے ممالک سمیت تمام ممالک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں شامل کرنے کی ایف آئی ایچ حکمت عملی کا حصہ ہے اور یہ ایونٹ اس سمت پہلا قدم ہوگا۔ میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور نائب وزیر اعلیٰ اودے ندھی اسٹالن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ‘‘