ہماقریشی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اگلی فلم ’’بیبی ڈو ڈائی ڈو‘‘کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس فلم میں ہما قریشی ہٹ ویمن کے کردار میں نظر آئیں گی۔
EPAPER
Updated: July 28, 2025, 9:12 PM IST | Mumbai
ہماقریشی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اگلی فلم ’’بیبی ڈو ڈائی ڈو‘‘کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس فلم میں ہما قریشی ہٹ ویمن کے کردار میں نظر آئیں گی۔
آج ہما قریشی نے اپنی سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں اور اس موقع پر ان کے بھائی ثاقب سلیم نے ان کی اگلی فلم ’’بیبی ڈو ڈائی ڈو‘‘کا ٹیزر ریلیز کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سلیم ثاقب اور ہما قریشی کے پروڈکشن ہاؤس کی پہلی فلم ہے۔ ’’ڈو اور ڈائی‘‘ میں ہما قریشی، چنکی پانڈے اور سکندر کھیر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ ٹیزر کے ساتھ ثاقب سلیم نے اپنی بہن کیلئے ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے ہما کی اداکاری کو سراہا ہے۔ ’’بیبی ڈوڈائی ڈو‘‘ میں ہما قریشی کو بیبی کارمارکر کے طور پر متعارف کروایا گای ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’زیرو سے ری اسٹارٹ‘ آئی ایف ایف ایس میں ’جرمن اسٹار آف انڈیا‘ کیلئے منتخب
ٹیزر میں کیا ہے؟
ٹیزر کی شروعات میں ہما قریشی کے کردار کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو پارکنگ لوٹ کے اندر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ٹیزر میں ہما قریشی کو رائفل چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک منظر میں ہما قریشی کوٹرین میں چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کوئی انہیں ’’خاتون ہٹ مین‘‘ کہہ رہا ہے۔ ’’بیبی ڈو ڈائی ڈو‘‘ ایک ڈراک کامیڈی فلم ہے جس میں پیچیدہ کرداروںکے ساتھ غیر روایتی کہانی بیان کی جائے گی۔