ڈیوڈ کورنسویٹ کی اداکاری سے سجی فلم ’’سپرمین‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۵۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیاہے۔ اس فلم نے گھریلو باکس آفس پر ۹ء۲۴؍ ملین امریکی ڈالر اور عالمی باکس آفس پر ۱۹ء ۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai
ڈیوڈ کورنسویٹ کی اداکاری سے سجی فلم ’’سپرمین‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ۵۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیاہے۔ اس فلم نے گھریلو باکس آفس پر ۹ء۲۴؍ ملین امریکی ڈالر اور عالمی باکس آفس پر ۱۹ء ۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو باکس آفس پر ریلیز ہونے والی فلم ’’سپرمین‘‘، جس میں ڈیوڈ کورنسویٹ نے کلیدی کردار نبھایا ہے، نے باکس آفس پر اپنے تین ہفتے مکمل کر لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’زیرو سے ری اسٹارٹ‘ آئی ایف ایف ایس میں ’جرمن اسٹار آف انڈیا‘ کیلئے منتخب
عالمی بازاروں میں ’’سپرمین‘‘ ۵۰۰؍ ملین امریکی ڈالر کلب میں شامل
ڈی سی اسٹوڈیو کے ذریعے ریلیز کی جانے والی فلم نے اپنی ریلیز کے بعد سے ہی باکس آفس پر بہترین کاروبار کر رہی ہے۔ اس فلم نے تیسرے ہفتے میں گھریلو باکس آفس پر ۹ء۲۴؍ ملین ڈالر جبکہ عالمی بازاروں میں ۱۹ء ۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ڈیوڈ کورنسویٹ کی فلم نے مجموعی طور پر ۵۰۰؍ ملین امریکی ڈالر کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ جیمس گن کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے گھریلو بازاروں میں ۲۸۹ء ۵؍ ملین امریکی ڈالر جبکہ عالمی سطح پر ۲۱۳ء ۲؍ ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ فی الحال اس فلم نے عالمی طح پر ۵۰۲ء ۷؍ ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔
’’سپرمین‘‘،عالمی سطح پر ’’مین آف اسٹیل‘‘ کو پچھاڑ دینے کے قریب ہے
ڈی سی یونیورس کی یہ فلم جلد ہی زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’مین آف اسٹیل‘‘ کو پچھاڑنے کے قریب ہے۔ ۲۰۱۳ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے عالمی سطح پر ۶۷۰؍ امریکی ڈالر جبکہ گھریلو باکس آفس پر ۳۷۹ء ۱؍ ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ فی الحال سپرمین کے کردار سے سجی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ’’سپرمین: ڈاؤن آف جسٹس‘‘ ہے جس نے ۲۰۱۶ء میں اپنی ریلیز کے بعد عالمی باکس آفس پر ۸۷۴ء ۳؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔