Inquilab Logo

عالمی کوالیفائنگ کیلئے میسی ارجنٹائنا ٹیم میں شامل

Updated: March 12, 2020, 2:48 PM IST | Agency | Buenos Aires

اسٹار فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کو ایکواڈور اور بولیویا کے خلاف ہونے والے عالمی کپ ۲۰۲۲ء کوالیفائنگ کے مقابلوں کیلئے ارجنٹائنا کی ۲۳؍ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Lionel Messi - Pic : INN
لیونل میسی ۔ تصویر : آئی این این

 اسٹار فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کو ایکواڈور اور بولیویا کے خلاف ہونے والے  عالمی کپ ۲۰۲۲ء کوالیفائنگ کے مقابلوں کیلئے ارجنٹائنا کی ۲۳؍  رکنی  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ارجنٹائنا کیلئے حملہ کی کمان سنبھالنے والے بارسلونا کے ۳۲؍ سالہ لیونل میسی کا ساتھ مانچسٹر سٹی کے سرجیو اگیورو، یووینٹس کے فارورڈ پاؤلو ڈیبالا اور انٹر میلان کے لٹارو مارٹنیز دیں گے۔جنوبی امریکی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ارجنٹائنا اور ایکواڈور کے درمیان پہلا مقابلہ بیونس آئرس میں ۲۶؍مارچ کو کھیلا جائے گا۔ وہیں اس کے ۵؍ دن بعد لا پاز میں ارجنٹائنا کا مقابلہ بولیویا سے ہوگا تاہم میسی پابندیوں کی وجہ سے اپنا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ خیال رہے کہ لیونل میسی  اپنے فٹبال کلب بارسلونا کی جانب سے بہت اچھا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ مسلسل گول کررہے ہیں اور ان کی یہی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK