Inquilab Logo

محنت، لگن اور جذبہ جیت کامیابی کی کلید ہے:مکی آرتھر

Updated: May 21, 2020, 11:06 AM IST | Agency | New Delhi

سری لنکا کے کوچ مکی آرتھر کا خیال ہے کہ سخت محنت، لگن اور جیتنے کی چاہ کامیابی کی کلید ہے۔آرتھر نے کراس بارڈر کرکٹ کے تعاون سے دہلی كیپٹلس (ڈی سی) کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے منعقدہ ویبینار کے دوران یہ بات کہی

Mickey Arthur - Pic : INN
مکی ارتھر ۔ تصویر : آئی این این

سری لنکا کے کوچ مکی آرتھر کا خیال ہے کہ سخت محنت، لگن اور جیتنے کی چاہ کامیابی کی کلید  ہے۔آرتھر نے کراس بارڈر کرکٹ کے تعاون سے دہلی كیپٹلس (ڈی سی) کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے منعقدہ  ویبینار کے دوران یہ بات کہی۔۲؍گھنٹے تک جاری رہنے والے اس ویبینار میں دنیا بھر سے۸۵۰؍ سے زیادہ شرکاء نے شرکت کی۔اس ویبینار کیلئے  آرتھر کے علاوہ ڈی سی اکیڈمی کے سربراہ جاگرت آنند نے خطاب کیا۔
 کراس بارڈر کرکٹ سے سیم كچرو نے ویبینار کو منظم کیا اور اس میں ہندوستان ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، کینیا، یو اے ای، امریکہ اور اٹلی سمیت دیگر ممالک کے نوجوان کھلاڑی، کوچ اور ان کے والدین نے مختلف موضوعات پر سوال پوچھے۔
 آرتھر نے اس دوران کھیل کے سب سے اونچی سطح پر ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سخت محنت، لگن اور جیتنے کی چاہ کامیابی کی ۳؍ اہم کنجی ہیں۔۵۱؍ سالہ آرتھر نے کہا کہ اگر آپ پیشہ ورانہ کوچ ہیں تو میرے خیال سے آپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں اور ان کے خاندان کے ساتھ بات چیت کرنا انتہائی ضروری ہے جس سے آپ انہیں سمجھاسکیں کہ آپ ان سے کیا چاہتے ہیں اور اس بات کا یقین کہ کھلاڑی اپنے اصول اور کردار کو واضح طور پرسمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر سب کچھ کھلاڑی پر انحصار کرتا ہے اور ایسی پہل سے ہم دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کر سکیں گے۔
 سابق گھریلو کھلاڑی رہ چکے آنند نے کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کیا ضرورتیں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کھلاڑیوں کو اچھی سے اچھی سہولتیں اور رہنمائی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر پلیٹ فارم دے سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان میں ایسا اعتماد پیدا کریں کہ وہ ایک دن آئی پی ایل میں دہلی كیپٹلس کے لئے کھیل سکتے ہیں۔

sri lanka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK