• Wed, 04 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’مس میچڈ سیزن۴‘‘ کا اعلان: پراجکتا کولی اور روہت سراف پھر سے متحد ہوئے

Updated: February 04, 2026, 4:22 PM IST | Mumbai

’’مس میچڈ‘‘ کے چوتھے سیزن کے اعلان کے ساتھ ہی ناظرین پرجوش بھی ہیں اور جذباتی بھی کیونکہ وہ ڈمپل اور رشی کی محبت کی کہانی کے آخری باب کو دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

Mismatched.Photo:INN
مس میچڈ۔ تصویر:آئی این این

پراجکتا کولی اور روہت سراف کی مقبول رومانوی سیریز ’’مس میچڈ‘‘ کے چوتھے اور آخری سیزن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مداح ڈمپل اور رشی کی محبت کی کہانی کے اختتام کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں، مگر ساتھ ہی اس سیریز کو الوداع کہنے کا دکھ بھی محسوس کر رہے ہیں۔
مس میچڈ سیزن ۴؍ کا ٹیزر
نیٹ فلکس نے ٹیزر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ  ’’شروع سے لے کر درمیان تک اور آخر تک۔ تم، میں، اور ہماری کہانی زندگی بھر کے لیے میچ ہیں۔ مس میچڈ: سیزن ۴؍ دیکھیں، جس میں پراجکتا کولی اور روہت سراف مرکزی کرداروں میں ہیں، جلد آ رہا ہے۔‘‘یہ کلپ دونوں مرکزی اداکاروں کو ڈمپل اور رشی کے جذباتی سفر کو یاد کرتے ہوئے دکھاتا ۔یہ ایک ایسی محبت کی کہانی ہے جو کافی گرنے کے ایک معمولی واقعہ سے شروع ہوئی اور آہستہ آہستہ ایک نہایت قابلِ تعلق رومان میں بدل گئی۔
پراجکتا کولی کہتی ہیں کہ ’’سب سے غیر رومانوی پہلی ملاقات سے لے کر اس لمحے تک جب ہمیں پہلی بار کچھ محسوس ہوا۔‘‘وہیں روہت سراف نے کہا کہ ’’ایسا لگا کہ یہ صرف ہماری محبت کی کہانی نہیں تھی، بلکہ آپ سب کی بھی تھی۔‘‘ مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دونوں نے کہاکہ ’’ہیلو فیوچر وائف سے لے کر `گڈبائے فیوچر وائف تک، آپ ہمارے ساتھ ہنسے، ہمارے ساتھ خوشیاں منائیں، ہمارے ساتھ روئے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ تھوڑی دیر اور ہمارے ساتھ رہیں، کیونکہ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: یامل اور راشفورڈ کا جادو چل گیا، بارسلونا سیمی فائنل میں داخل

مداحوں نے ٹیزر کو بے حد پسند کیا
جیسے ہی ٹیزر ریلیز ہوا، مداحوں نے کمنٹس میں محبت اور تعریفوں کی بھرمار کر دی۔ ایک صارف نے کہاکہ ’’کتنی خوبصورتی سے یہ شاٹ فلمایا گیا ہے۔‘‘ دوسرے نے لکھاکہ ’’اب تک کا  بہترین سرپرائز  یہ بہت خوبصورت انداز میں ڈائریکٹ کیا گیا ہے۔‘‘ تیسرے کمنٹ میں کہاکہ ’’میرا بے چارہ مس میچڈ دل پوری طرح پگھل گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مینوفیکچرنگ اور ایم ایس ایم ایز کیلئے ہندوستان برکس سینٹرمیں شامل ہوا

مس میچڈ کے بارے میں
دیویانگ ٹھاکر کی ہدایت کاری میں بننے والے مس میچڈ کے پچھلے سیزن کا پریمیئر دسمبر ۲۰۲۴ء میں ہوا تھا، جو تین سال کے ٹائم جمپ کے ساتھ ایک کھلے انجام پر ختم ہوا۔ اس سیریز کو گزال ڈھالیوال نے تخلیق کیا ہے اور اسے رونی اسکریو والا نے پروڈیوس کیا ہے۔ناظرین اب اس آخری باب کے منتظر ہیں، جس میں دوسرے مواقع، وقت کی اہمیت  اور یہ سوال زیرِ بحث آئے گا کہ آیا ڈمپل اور رشی واقعی ایک دوسرے کے لیے مس میچڈ تھے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK