آئی پی ایل۲۰۲۴ء کی نیلامی میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مشیل اسٹارک اپنے آسٹریلوی بولنگ پارٹنر اور کپتان پیٹ کمنس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے۲۴؍ کروڑ۷۵؍ لاکھ روپے کے ساتھ آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
EPAPER
Updated: December 19, 2023, 9:55 PM IST | Dubai
آئی پی ایل۲۰۲۴ء کی نیلامی میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مشیل اسٹارک اپنے آسٹریلوی بولنگ پارٹنر اور کپتان پیٹ کمنس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے۲۴؍ کروڑ۷۵؍ لاکھ روپے کے ساتھ آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل۲۰۲۴ء) کے اگلے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی منگل کو دبئی میں ختم ہو گئی ہے۔ آئی پی ایل۲۰۲۴ء کی نیلامی میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مشیل اسٹارک اپنے آسٹریلوی بولنگ پارٹنر اور کپتان پیٹ کمنس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے۲۴؍ کروڑ۷۵؍ لاکھ روپے کے ساتھ آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے کمنس سے ریکارڈ۲۰؍ کروڑ ۵۰؍ لاکھ روپے میں معاہدہ کرنے کے چند گھنٹے بعد، کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اسٹارک کیلئے ۲۴؍ کروڑ۷۵؍ لاکھ روپے کی بولی لگائی۔ اسٹارک نے آخری بار آئی پی ایل۲۰۱۵ء میں کھیلا تھا۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ فروخت نہیں ہوسکے تھے۔
آسٹریلیا کے اسپینسر جانسن کو گجرات ٹائٹنس نے۱۰؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ چنئی سپر کنگز نے ڈیرل مشیل کو ۱۴؍کروڑ میں خریدا۔ چنئی نے سمیر رضوی کو ۸ء۴۰؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ اَن کیپڈ کھلاڑیوں میں، سی ایس کے نے سمیر رضوی کیلئے ۸ء۴۰؍ کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ کمار کشاگرا کو دہلی نے۷ء۲۰؍ کروڑ میں خریدا۔ نیلامی میں پہلی بولی ویسٹ انڈیز کے روومین پاویل پر لگائی گئی۔ انہیں راجستھان رائلز نے۷؍ کروڑ۴۰؍ لاکھ روپے میں خریدا۔
بی سی سی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق آئی پی ایل منی نیلامی کیلئے کل۱۱۶۶؍ کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کروائے تھے، جن میں سے۳۳۳؍ نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے، جن میں سے۷۲؍ کھلاڑیوں کو فرنچائزیز نے خرید لیا ہے۔