• Tue, 09 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد سمیع کی محنت رائیگاں،ہریانہ نے بنگال کو ہرادیا

Updated: December 09, 2025, 1:12 PM IST | Agency | Hyderabad

سید مشتاق علی ٹرافی میں تیز گیندباز نے ۴؍وکٹیں حاصل کیں لیکن ان کی ٹیم ۲۴؍رنوں سے ہار گئی۔

Mohammad Shami showed brilliant bowling against Haryana. Picture: INN
محمد سمیع نے ہریانہ کے خلاف شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر:آئی این این
محمد سمیع نے بنگال کیلئے کھیلتے ہوئے سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنی شاندار گیندبازی کا سلسلہ برقرار رکھاہے۔ انہوںنے ۳۰؍ رن دے کر ۴؍ وکٹیں لے کر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا  اس کے باوجود ہریانہ نے گروپ’ سی‘ میچ میں بنگال کو آسانی سے ۲۴؍ رنوں سے ہرا کر سپر ۔۸؍ میں جگہ بنا لی۔گروپ میں ہریانہ اور پنجاب دونوں کے مساوی ۲۰؍ پوائنٹس رہے لیکن پنجاب کی ٹیم بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سرفہرست رہی۔ 
محمدسمیع نے ٹورنامنٹ میں ۱۶؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار گیند بازی کی وجہ سے ہریانہ کی ٹیم، جو ایک وقت ۱۷؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر ۱۷۰؍ رن بنا کر مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہی تھی، ۹؍  وکٹ پر ۱۹۱؍ رن ہی بنا سکی۔موجودہ ٹورنامنٹ میں سمیع نے ڈیتھ اوورز میں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔تاہم، پنجاب کے خلاف ابھیشیک شرما نے ان کے خلاف کافی رن بٹورے تھے۔
۱۹۲؍  رنوں کےہدف کے تعاقب میں بنگال کی ٹیم ۲۰؍ اوور میں ۱۶۷؍ رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہریانہ کی جانب سے انشول کمبوج، ایشانت بھاردواج اور سُمیت کمار نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ بنگال کے لئے ابھیشیک پورل   ۴۷؍ رنوں اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK