Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان تعریف کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے: سونو نگم

Updated: August 26, 2025, 9:05 PM IST | Mumbai/ Pune

گلوکار سونو نگم نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بڑے اداکار ہونے کے باوجود میری تعریف کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو بہترین شخصیت کا حامل قرار دیا۔

Shah Rukh Khan and Sonu Nigam. Photo: INN
شاہ رخ خان اور سونو نگم۔ تصویر: آئی این این

سونو نگم نے حال ہی میں بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ سونو نگم نے شاہ رخ خان کے کئی منفرد نغموں کو اپنی آواز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان بہت خاص آدمی ہیںاور وہ ہمیشہ دوسروں کی تعریف کرتےہوئے انہیں کریڈیٹ دینے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں گلوکاروں کا ذکر مشکل سے ہوتا ہے جبکہ ان کے نغموںکیلئے دیگر افراد کو اعزازات تفویض کئے جاتے ہیں۔تاہم، شاہ رخ خان میری تعریف کرنےسے کبھی نہیں کتراتے اور انہوں نے اتنا بڑااداکار ہونے کے باوجود مجھے کریڈیٹ دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کو بالی ووڈ میں ۳۷؍ سال مکمل

سونو نگم نے فریدون شہریار کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ ’’شاہ رخ خان بہت اچھے آدمی ہیں۔بہت خاص ہیں۔ وہ بھی دہلی سےہی آیا تھا۔ اپنے فیلڈ میں تو وہ راجا بن گیا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھے گا آپ کو کہ بندہ محنتی ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان سے اچھا برتاؤ کرتا میں نے کوئی اداکار نہیں دیکھا۔ مین اسٹریم میں کوئی۔ جن کو حق ہے اکڑنے کا۔ شاہ رخ خان سے اچھا ہمدرداور تعریف کرنے والا بھی میں نے نہیں دیکھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’وار ۲‘‘ کی ناکامی کے بعد اسپائی یونیورس میں جونیئر این ٹی آر کے مرکزی کردار والی فلم روک دی گئی

سونو نگم نے مزید کہا کہ ’’شاہ رخ خان ہمیشہ مجھے کریڈیٹ دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’’کوئی ضرورت نہیں تھی۔سونو نگم کے نغموں کی وجہ سے میںآج وہ ہو جو ہوں۔ تمہیں کیاضرورت ہے؟ لوگ بہت مشکل سے کریڈیٹ دیتے ہیں کسی کو۔ ایس آر کے نے کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی مجھے کریڈیٹ دینے میں۔‘‘ سونونگم نے کہا کہ وہ اس معاملے میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ اس انڈسٹری میں عام طورپر کوئی کسی کو کریڈیٹ نہیں دیتا ہے۔ ایس آر کے دوسروں کی تعریف کرتے ہوئے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ جب دوسروں کی تعریف کرنے ہوتی ہے تو لوگ اپنا دل کتنا چھوٹا کر لیتے ہیں۔ ہم جیسے گلوکار نغمے گاتے ہیں اوران کیلئے دوسروں کو اعزازات دیئے جاتے ہیں اور وہ گلوکارکے نام کا ذکر بھی نہیں کرتے۔ یہ حقیقت ہے۔‘‘ شاہ رخ خان اور سونو نگم نے ’’کل ہو نا ہو‘‘، ’’میںاگر کہوں‘‘، ’’تم ہی دیکھو نا‘‘، ’’دیوانگی دیوانگی‘‘، ’’تجھ میں رب دکھتا ہے‘‘، ’’یہ دل دیوانا‘‘ ، ’’سترنگی رے‘‘، ’’تم سے مل کے دل کا ہے جو حال‘‘ وغیرہ کیلئے شراکت داری کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK