• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہد کپور کی آنے والی فلم `’او رومیو‘ کی پہلی جھلک ریلیز

Updated: September 16, 2025, 2:29 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی آنے والی فلم `’او رومیو‘کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ شاہد کپور جلد ہی ہدایت کار وشال بھاردواج کی آنے والی فلم ’او رومیو‘ میں نظر آئیں گے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی آنے والی فلم `’او رومیو‘کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔شاہد کپور جلد ہی ہدایت کار وشال بھاردواج کی آنے والی فلم ’او رومیو‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم `’او رومیو‘ کی پہلی  جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ شاہد کپور نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم ’او رومیو‘ کا پہلی جھلک  شیئر کی ہے۔ 
 شاہد کپور نے فلم `’او رومیو‘ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ پوسٹر میں شاہد ٹوپی پہنے اور چہرہ چھپاتے نظر آرہے ہیں۔ 
 فلم `او رومیو۱۴؍ فروری۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہےکہ  اس فلم میں شاہد کپور، ترپتی ڈمری اور نانا پاٹیکر اہم کردار ادا کریں گے۔ 
 یہ فلم شاہد اور ہدایت کار وشال بھاردواج کی چوتھی پارٹنرشپ ہے جو اس سے قبل `’کمینے‘، ’حیدر ‘ اور ’رنگون‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK