Updated: September 02, 2026, 7:04 PM IST
| New York
فرانسیسی ٹینس اسٹار گائل مونفلس نے اپنے پیشہ ورانہ کریئر کے آخری سال اور ۴۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر۲۰۲۶ء یو ایس اوپن میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے سیزن کی اپنی پہلی گرینڈ سلیم جیت درج کی۔ چار مرتبہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے مونفلس نے منگل کو عالمی نمبر ۶۰؍ اڈولفو ڈینیئل ویلیجو کے خلاف ابتدائی سیٹ میں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئےکامیابی حاصل کی۔
فرانسیسی ٹینس اسٹار گائل مونفلس نے اپنے پیشہ ورانہ کریئر کے آخری سال اور ۴۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر۲۰۲۶ء یو ایس اوپن میں شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے سیزن کی اپنی پہلی گرینڈ سلیم جیت درج کی۔ چار مرتبہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے مونفلس نے منگل کو عالمی نمبر ۶۰؍ اڈولفو ڈینیئل ویلیجو کے خلاف ابتدائی سیٹ میں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے۶۔۲، ۱۔۶، ۲۔۶، ۰۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:اسالنکا کو وہائٹ بال ٹیم کا نائب کپتان مقرر، انگلینڈ کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز میں واپسی
مونفلس رواں سیزن کے اختتام پر پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، تاہم ٹینس کے اس عظیم ترین تفریح فراہم کرنے والے کھلاڑی نے فلشنگ میڈوز میں ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس، جس کا آغاز منتظمین کی جانب سے سالگرہ کا کیک پیش کرنے اور اچانک گانے سے ہوا، مونفلس نے کہا کہ وہ امریکی ہارڈ کورٹ سیزن میں خود کو بہتر فٹ محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سفر بہت طویل رہا، لیکن اس دوران مجھے روزانہ اعلیٰ کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرنے اور اپنی شاندار شاٹ سازی اور اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اس کامیابی کے ساتھ مونفلس ۱۹۹۲ء میں امریکی عظیم کھلاڑی جمی کونرز کے بعد یو ایس اوپن کے مین ڈرا میں میچ جیتنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ اپنے کریئر میں عالمی نمبر چھ تک پہنچنے والے مونفلس دو گرینڈ سلیم سیمی فائنلز بھی کھیل چکے ہیں۔ اپنے شو مین انداز کے لیے مشہور فرانسیسی کھلاڑی نے لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں ایک شاندار جمپنگ فورہینڈ کراس کورٹ ونر بھی کھیلا، جس پر ناظرین نے بھرپور داد دی۔
یہ بھی پڑھئے:سوَرا بھاسکر کا وضاحتی بیان: ’’میں نے رانی پدماوتی کو کبھی بزدل نہیں کہا‘‘
اس شاٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر مونفلس نے کہا کہ وہ دو سیٹ ایک سے آگے اور ایک بریک کی برتری میں تھے، اس لیے خوش مزاجی میں انہوں نے یہ شاٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شاٹس اب زیادہ نہیں کھیل سکیں گے، لیکن اس سے انہیں خوشی اور لطف ملتا ہے۔مونفلس یو ایس اوپن میں ۱۸؍ویں مرتبہ شرکت کر رہے ہیں اور۲۰۱۶ء میں وہ یہاں سیمی فائنل تک پہنچے تھے۔ رواں سال انہوں نے اپنی اہلیہ اور اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ایلینا سویٹولینا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں بھی حصہ لیا۔ دوسرے راؤنڈ میں مونفلس کا مقابلہ ۱۴؍ویں سیڈ لرنر ٹین سے ہوگا۔ دونوں کھلاڑی گزشتہ ماہ کینیڈین اوپن میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوئے تھے، جہاں ٹین نے کامیابی حاصل کی تھی۔