Inquilab Logo Happiest Places to Work

جب ہم سبکدوش ہوجائیں گےتوتبدیلی کادورآسان ہوجائے گا: محمد سمیع

Updated: April 01, 2021, 2:31 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے سینئر تیز گیندباز محمد سمیع نے کہا کہ آسٹریلیامیں تاریخی فتح میں ٹیم کے نیٹ گیندبازوں کی کارکردگی نے ثابت کردیاکہ موجودہ حملے کے کھلاڑیوں کے ریٹائرڈ ہونے پر تبدیلی کا دور آسان ہوجائے گا۔

Muhammad Shami .Picture:INN
محمد سمیع۔تصویر :آئی این این

  ٹیم انڈیا کے سینئر تیز گیندباز محمد سمیع نے کہا کہ آسٹریلیامیں تاریخی فتح میں ٹیم کے نیٹ گیندبازوں کی کارکردگی نے ثابت کردیاکہ موجودہ حملے کے کھلاڑیوں کے  ریٹائرڈ ہونے پر تبدیلی کا دور آسان ہوجائے گا۔ سمیع ، ایشانت شرما ، جسپریٹ بُمراہ اور امیش یادویقیناً ہندوستان کا سب سے اچھا تیز گیندبازی حملہ ہے جو ٹیم کی بیرون ملک کامیابی میں اہم کردار اداکرتارہا ہے۔حالانکہ جب ہندوستان نے آسٹریلیا میں اپنی مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز گابا میں جیتی اس وقت ان میں سے کوئی بھی اس ٹیم میں شامل نہیں تھا۔تاہم  محمد سراج جیسے نوجوان گیندبازوںنے اپنی پہلی سیریز میں حملے کی قیادت کی اور زخمی گیندبازوں کی عدم موجودگی میں شاردل ٹھاکر ، ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر جیسے نیٹ بولرس کو مواقع مل گئے ، جس کا انہوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ محمد سمیع کلائی میں انجری کے سبب ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا’’ `جب ہمارے لئے سبکدوشی کا وقت آئے گا تونوجوان ہماری جگہ لینے کے لئے تیار ہوں گے۔ وہ جتنا زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی بہتر ہے۔ میرے خیال میں جب ہم ریٹائرڈ ہوجائیں گے توتبدیلی کا مرحلہ بہت آسان ہوگا۔ اگر کوئی بڑا کھلاڑی ریٹائرڈہوتا ہے تو ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔  تجربہ ہمیشہ ضروری ہوتا ہے اور نوجوان اس دوران تجربہ حاصل کریں گے۔ بایو  بلبل ماحول میں شامل ہونے سے نیٹ بولرس کو بہت فائدہ ہواہے اور انھیں بہت سارے اہم مواقع ملے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK