• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مشیرخان کی سنچری نے انڈیا ’بی‘ کو سنبھال لیا

Updated: September 06, 2024, 10:50 AM IST | Agency | Bengaluru

رشبھ پنت ریڈ بال کرکٹ کی واپسی کے ساتھ صرف ۱۰؍گیندوں تک ہی ٹک سکے لیکن مشیر خان کی ناقابل شکست سنچری نے انڈیا’ `بی‘ کو انڈیا’ `اے‘ کے خلاف دلیپ ٹرافی کے پہلے دن قابل احترام اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔

India `B` batsman Bazmasher Khan is at the crease after scoring 105 runs. Photo: PTI
انڈیا ’بی‘ کے بلے بازمشیر خان۱۰۵؍رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

رشبھ پنت ریڈ بال کرکٹ کی واپسی کے ساتھ صرف ۱۰؍گیندوں تک ہی ٹک سکے لیکن مشیر خان کی ناقابل شکست سنچری نے انڈیا’ `بی‘ کو انڈیا’ `اے‘ کے خلاف دلیپ ٹرافی کے پہلے دن قابل احترام اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انڈیا’بی‘ نے۷؍ وکٹوں پر ۲۰۲؍رن بنا لئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک وقت انڈیا’ بی‘ کی ۹۴؍رنوں پر ۷؍ وکٹیں گر چکی تھیں لیکن اس کے بعد مشیر خان نے نودیپ سینی کے ساتھ مل کر ۱۰۸؍ رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھال لیا۔ 
  ۱۹؍سالہ مشیر خان نے ۲۲۷؍گیندیں کھیل کر ۱۰۵؍رن بنائے جن میں ۱۰؍چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔ وہیں نودیپ ۲۹؍رن بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ مشیر ۱۴؍ویں اوور میں ابھیمنیو ایشورن کی وکٹ گرنے کے بعد میدان پر آئے تھے۔ پہلی بار دلیپ ٹرافی کھیلنے والے مشیر نے وکٹ سے باؤنس کا سامنا کرتے ہوئے صبر سے کھیلا اور تنوش کوٹیان کو ۲؍ چھکے بھی مارے۔ مشیر کو آویز خان نے اپنی ہی گیند پر ۶۹؍ کے اسکور پر زندگی دی تھی۔ انڈر۔ ۱۹؍ورلڈ کپ اور رنجی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مشیر خان نے کلدیپ یادیو کی گیند بازی پر اپنی سنچری مکمل کی۔ دریں اثناء رشبھ پنت، جو دسمبر ۲۰۲۲ءکے بعد اپنا پہلا ریڈ بال میچ کھیل رہے تھے، نے ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلا اور آکاش دیپ کی گیند پر شبمن گل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 
انڈیا’ڈی‘سستے میں آؤٹ
 اننت پور: گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انڈیا’ سی‘ نے جمعرات کو شروع ہوئے دلیپ ٹرافی کے دوسرے میچ کے پہلے دن انڈیا ’ڈی‘ کو ۱۶۴؍رنوں پر سمیٹ دیا۔ انڈیا’ ڈی‘ کی جانب سے اکشر پٹیل نے (۸۶) کی نصف سنچری اننگز کھیلی اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ 
انڈیا’ سی‘ کیلئے وجے کمار ویشاکھ نے مہلک گیند بازی کرتے ہوئے ۱۲؍اووروں میں صرف ۱۹؍ رن دے کر ۳؍وکٹیں حاصل کیں، جبکہ انشول کمبوج اور ہمانشو چوہان نے۲۔ ۲؍ اور مانو سوتھر اور ہریتھک شوکین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انڈیا’بی‘ کے ۱۶۴؍رنوں کے جواب میں انڈیا ’سی‘ نے ۴؍وکٹ پر ۹۱؍رن بنالئے ہیں۔ بابا اندرجیت اور ابھیشیک پورل کریز پر موجود ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK