Inquilab Logo

آسٹریلین اوپن جیتنا میرے کریئر کی سب سے بڑی واپسی :ندال

Updated: February 01, 2022, 1:09 PM IST | Agency | Melbourne

؍۱۳؍سال کے بعد رافیل ندال نے آسٹریلین اوپن کا دوسرا خطاب اتوار کو جیتا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ۲۰۰۹ء میں پہلی بار آسٹریلین اوپن کا خطاب اپنے نام کیا تھا

Rafael Nadal. Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

 دنیا کے۵؍ویں نمبر کے ٹینس کھلاڑی رافیل ندال نے اتوار کو یہاں سیکنڈ سیڈ روس کے  ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے  مردو ںکے  سنگلز کا خطاب جیتنے کے بعد کہا کہ یہ میچ ان کے کریئر کی سب سے بڑی واپسی تھی۔ رافیل ندال نے کہا’’اگر آپ ہر ممکن کوشش کریں اور سب کچھ داؤ پر لگا دیں تو آپ کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ میرے ٹینس کریئر کی سب سے بڑی واپسی ہے۔ بلاشبہ آخر میں جیت ہی تاریخ کے اوراق میں درج ہوتی ہےلیکن آپ جس طرح سے میچ جیتتے ہیں، خاص طور پر ذاتی جذبات کے لحاظ سے، وہ مختلف ہے۔ جس طرح میں نے آج رات اس ٹرافی کوحاصل کیا وہ ناقابل فراموش تھا۔ بلاشبہ یہ میرے ٹینس کریئر کے سب سے جذباتی میچوں میں سے ایک تھا۔ یہ جیت میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ندال نے آسٹریلین اوپن کے مردوں کے  سنگلز کے فائنل میں زبردست مقابلہ  کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔ وہ پہلے دو سیٹوں میں روسی حریف میدویدیف سے۲۔۶، ۶۔۷؍  سے شکست پیچھے رہ گئے تھے، لیکن بعد میں انہوں نے لگاتار ۳؍ سیٹ۴۔۶، ۴۔۶، ۵۔۷؍ سے جیت کر ۲۱؍واں گرینڈ سلیم مینز سنگلز خطاب جیتنے والے دنیا کے واحد ٹینس کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے۲۰۰۵ء میں ۱۹؍ سال کی عمر میں فرینچ اوپن خطاب جیت کراپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیتا تھا۔ندال نے۲۱؍ ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے پر کہا ’’میرے کریئر کے اس لمحے میں ایک اور گرینڈ سلیم ٹائٹل حاصل کرنا شاندارہے۔ یقیناً میں جانتا ہوں کہ  ۲۱؍ایک خاص نمبر ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس کا کیا مطلب ہے، لیکن آج کا دن میرے لیے ناقابل فراموش دن ہے۔ میں اپنے ٹینس کریئر میں ایک اور خاص چیز حاصل کرنے پر خود کو خوش قسمت محسوس کررہا ہوں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK