Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناتھن لاین نے کرکٹ میں ریکارڈ بنایا

Updated: August 20, 2025, 9:59 PM IST | Sydney

آسٹریلیا کے لیجنڈ بولر نے آج تک کبھی نو بال نہیں ڈالی، اب تک۳۴؍ہزار سے زیادہ گیندیں کر چکے ہیں۔

Nathan Lyon.Photo:INN
ناتھن لاین۔ تصویر:آئی این این

کرکٹ کی دنیا میں بلے باز اور گیندباز کئی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہیں لیکن کچھ اعداد و شمار ایسے ہوتے ہیں کہ سب کو حیران کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک خاص ریکارڈ آسٹریلیا کے اسپن گیندباز ناتھن لاین نے اپنے نام کیا ہے۔ وہ اپنے ٹیسٹ کریئر میں اب تک ۳۴؍ہزار ۵۰۰؍ سے زیادہ گیندیں کر چکے ہیں، لیکن ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔ کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ ریکارڈ حیران کن ہے لیکن یہ مکمل طور پر سچ ہے۔
 ۱۳۹؍ ٹیسٹ میچوں کا نظم و ضبط والا کریئر
لاین نے اپنا ٹیسٹ آغاز۲۰۱۱ء میں گالے میں سری لنکا کے خلاف کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ۱۳۹؍ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور مجموعی طور پر۵۶۲؍ وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا بولنگ اوسط۱۴ء۳۰؍ ہے جو کسی بھی اسپن بولر کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے: محمد کیف

بولنگ میں بہتر کنٹرول  
لاین کی سب سے بڑی خوبی ان کا بولنگ کنٹرول ہے۔ جب کہ بہت سے تیز گیند باز اور اسپنر میچ کے دوران غلطی سے نو بال کرواتے ہیں، لاین نے مسلسل نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔ ٹیسٹ کرکٹ کا طویل فارمیٹ بہت تھکا دینے والا ہوتا ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے قدموں اور ایکشن پر قابو رکھا۔
 لاین تیسرے نمبرپر 
لاین۵۶۲؍ وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے تیسرے کامیاب ترین ٹیسٹ بولر ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے کئی اہم میچوں میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ دوسرے نمبر کے فاسٹ بولر گلین میک گرا کے پاس۵۶۳؍ وکٹ ہیں اور لاین ان سے صرف ۲؍ وکٹ پیچھے ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی وہ میک گرا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK