Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیرج چوپڑا آج پولینڈ میں نیزہ بازی مقابلے میں اپنے جوہر دکھائیں گے

Updated: May 23, 2025, 1:07 PM IST | Agency | New Delhi

 ہندوستان کے اسٹار جیولن کھلاڑی نیرج چوپڑا آج(جمعہ کو) پولینڈمیں دنیا کے کئی بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کریں  گے۔ پچھلے ہفتے دوحہ میں۹۰؍میٹر کاجیولن تھرو کرنے والے نیرج چوپڑا پولینڈ کے چارجو شہر میں منعقد ہونیوالے’آرلین جانُس کِسوسِنسکی میموریئل‘ نامی مقابلے میں اتریں گے۔

Neeraj`s photo from the competition. Photo: INN
نیرج کی ددحہ مقابلے کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان کے اسٹار جیولن کھلاڑی نیرج چوپڑا آج(جمعہ کو) پولینڈمیں دنیا کے کئی بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کریں  گے۔ پچھلے ہفتے دوحہ میں۹۰؍میٹر کاجیولن تھرو کرنے والے نیرج چوپڑا پولینڈ کے چارجو شہر میں منعقد ہونیوالے’آرلین جانُس کِسوسِنسکی میموریئل‘ نامی مقابلے میں اتریں گے۔ نیرج چوپڑا، اس مقابلے کیلئے پراعتماد ہیں  اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ 
 خیال رہے کہ ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں اپنے شاندار تھروسے ۹۰ء۲۳؍ میٹر کی دوری پار کرلی تھی۔ انہیں  دوسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ کیونکہ جرمنی کے جُولیئن ویبر نے تھرو کی اپنی آخری کوشش میں ۹۱ء۰۶؍ میٹر کی دوری سے ہندوستانی ایتھلیٹ کو پچھاڑ دیا تھا۔ ۲۰۲۲ء یورپی چمپئن اور ۲۰۲۴ء میں سلور میڈلسٹ ویبر، گرینیڈا کے دو بار کے عالمی چمپئن اینڈرسن پیٹرس(انفرادی بہترین تھرو:۹۳ء۰۷؍میٹر) کیساتھ پولینڈ میں  ہوں  گے۔ اینڈرس پیٹرسن دوحہ میں  ۸۴؍میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے تھے۔ پولینڈ کے نیشنل ریکارڈ ہولڈر مرسِن کروکوسکی(بہترین انفرادی تھرو:۸۹ء۵۵؍میٹر) کے ساتھ ہم وطن سائپرین مرجگلوڈ (نفرادی تھرو:۸۴ء۹۷؍میٹر)، ڈیوڈ ویگنر(۸۲ء۲۱؍میٹر)، مالدوا کے اینڈرین مارڈیرے(۸۶ء۶۶؍میٹر) اور یوکرین کے آرٹر فیلنر (۸۴ء۳۲؍ میٹر) سرفہرست ۸؍ مرد کھلاڑیوں  میں ہیں۔ 
 نیرج چوپڑا ۲۰۱۸ء میں ۸۸؍میٹر پار کرنے کے بعد سے ۹۰؍ میٹر کا تھرو لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دوحہ میں  اس ہدف تک پہنچنے سے وہ راحت محسوس کررہے۔ انہوں  نے واضح کیا کہ یہ تو بس شروعات تھی اور وہ آنے والے لمبے سیشن میں  اور لمبی دوری پر نیزہ پھینکنے کی کوشش کریں  گے۔ جیولن میں  اس سیز ن کا اہم مقابلہ ستمبر میں ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چمپئن شپ ہوگی، جہاں  وہ اپنا خطاب بچائیں  گے۔ اب چوپڑا کو کمر کی تکلیف نہیں  ہے، اس باعث کچھ سال میں  ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ سب سے طویل دوری کے تھرو کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے جان جیلجنی سے تربیت حاصل کرنے سے انکے حوصلے بلند ہیں۔ چوپڑا نے دوحہ میں کہا تھا ’’میں اورمیرے کوچ اب بھی تھرو کے کچھ پہلوؤں پر کام کررہے ہیں۔ میں چیزیں  سیکھ رہا ہوں۔ ہم نے فروری سے کام شروع کیا ہے۔ اس لئے مجھے یقین ہے کہ امسال عالمی چمپئن شپ تک اپنے کھیل اور تکنیک میں  مزید بہتری لے کر آؤں گا، جس سے ۹۰؍میٹر تھرو کرسکوں  گا۔ ‘‘پولینڈ میں  ہونے والا مقابلہ نیرج چوپڑا کے لئے اس سیزن کا تیسراٹورنامنٹ ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK