• Sat, 22 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ظہران ممدانی کے زیر انتظام نیویارک شہر میں رہنے میں کوئی دقت نہیں: ٹرمپ

Updated: November 22, 2025, 5:13 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیو یارک کے مئیر ظہران ممدانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ظہران ممدانی کے زیر انتظام نیویارک میں رہنے میں انہیں کوئی دقت محسوس نہیں ہوگی، دونوں کی سابقہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے بر خلاف یہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

Trump and Mamdani meet in the Oval Office. Photo: PTI
اوول آفس میں ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات ۔تصویر: پی ٹی آئی

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعے کواوول آفس میں نیو یارک سٹی کے منتخب میئر ظہران ممدانی سے ملاقات کی، اور اس کے بعد ان کے بارے میںمثبت باتیں کہی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نےظہران  کے ساتھ مشترکہ اہداف اور خیالات کا اظہار کیا، جن میں شہرکے قابل برداشت ہونے کی صورت حال کو حل کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ممدانی کی انتظامیہ کے تحت شہر میں رہنے میں کوئی دقت  محسوس نہیںہوگی۔ بیان ٹرمپ کے رویہ میں ایک حیرت انگیز تبدیلی تھی جو انہوں نے ماضی میں اس ڈیموکریٹک سوشلسٹ اسٹیٹ اسمبلی ممبر کے لیے استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پرھئے: روس یوکرین جنگ ختم کرنے کا امریکی ۲۸؍ نکاتی منصوبہ: جانئے اہم نکات

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں، صدر نے ممدانی کو ’’کمیونسٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی، اور مئیر انتخاب کے دوران اہل نیو یارک سے ان کے اہم مخالف سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی، اور یہاں تک کہ دھمکی دی تھی کہ اگر ممدانی میئر منتخب ہوئے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ بند کر دیں گے۔تاہم جمعے کو انہوں نے یہ سب کچھ بھلا دیا ۔ممدانی نے مصالحت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ٹرمپ بہت سی قدروںمیں مشترک ہیں اور دونوں نےشہر کو قابل رہائش بنانے کے وعدے پر انتخابی مہم چلائی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے کرایہ،کرانہ، اور یوٹیلٹی بل کے بارے میں بات کی۔ ہم نے ان مختلف طریقوں کے بارے میں بات کی جن سے لوگوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔‘‘ ٹرمپ نے ممدانی کو ’’معقول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی نیو یارک کو پھر سے عظیم بنانا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے اور میئرکے بہت سے اہداف مشترک ہیں۔ سب سے اہم بات یہ کہ ٹرمپ نے ممدانی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا، اور کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ ان کی مدد کریں گے، نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ٹرمپ نے یہاں تک کہا کہ وہ ممدانی کے میئر ہونے پر شہر میں رہنے میں آرام محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا،’’بالکل۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ بہت اچھا کام کریں، اور ہم ان کی مدد کریں گے تاکہ وہ بہت اچھا کام کر سکیں۔‘‘ دریں اثناء دونوں شخصیات نے نیو یارک کے بڑے توانائی فراہم کنندہ کون ایڈیسن کے نرخوں پر خاص طور پر اتفاق کیا۔ ٹرمپ نے کہا، ’’ہم نے ایندھن کی قیمتیں بہت کم کر دی ہیں، لیکن یہ کون ایڈیسن میں نظر نہیں آ رہیں۔ ہمیں کون ایڈیسن کو ان کے نرخ کم کرنے پر آمادہ کرنا ہوگا۔‘‘ ممدانی نے اس پر ’’بالکل‘‘ کہہ کر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کے جی ۲۰؍ روکے جانے پر افریقہ نے امریکی غنڈہ گردی کی مذمت کی

بعد ازاں اوول آفس میں ملاقات کے بعد، ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل پر اپنی اور نیو یارک سٹی کے میئرظہران ممدانی کی ایک تصویر شائع کی۔ٹرمپ نے اس ملاقات کے ذریعے خود کو ایک ایسے امیدوار کے قرب میں لا کھڑا کیا ہے جس نے اپنی انتخابی مہم کا مرکز ہی شہر کو قابل رہائش بنانے کے عہد کو بنایا ہے۔ تاہم ایک رپورٹر کے سوال پر کہ کیا ممدانی صدر کو فاشسٹ سمجھتے ہیں، ٹرمپ نے معاملے کو ہنس کر ٹال دیا اور کہا، ’’کوئی بات نہیں، آپ ہاں کہہ سکتے ہیں۔ اس کی وضاحت کرنے سے یہ آسان ہے۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK