• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلے ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کی نپی تلی گیندبازی کے آگے نیوزی لینڈ کے بلے باز بے بس

Updated: November 06, 2025, 2:18 PM IST | Auckland

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر(ناٹ آؤٹ۵۵)کی شاندار نصف سنچری بھی کام نہیں آئی جبکہ شائی ہوپ (۵۳) کی شاندار بلے بازی اور عمدہ گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز  نے بدھ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں میزبان نیوزی لینڈ کو ۷؍ رن سے ہرادیا۔

West Indies` Matthew Ford takes a catch. Photo: PTI
ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ ایک کیچ لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر(ناٹ آؤٹ۵۵)کی شاندار نصف سنچری بھی کام نہیں آئی جبکہ شائی ہوپ (۵۳) کی شاندار بلے بازی اور عمدہ گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز  نے بدھ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں میزبان نیوزی لینڈ کو ۷؍ رن سے ہرادیا۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰-۱؍ کی برتری حاصل کر لی ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹ پر۱۶۴؍رن بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ۹؍وکٹوں پر۱۵۷؍ رن ہی بنا سکی۔۲۸؍ رن بنانے اور ۳؍ وکٹیں لینے والے  ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 
ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی۔ اس نے۴۳؍ کے اسکور پر۳؍ وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد روسٹن چیز نے کپتان شائی ہوپ کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے۵۴؍ رن جوڑے۔ کائل جیمیسن نے ۱۳؍ویں اوور میں کپتان شائی ہوپ کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ ہوپ نے ۳۹؍گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۳؍ سکسر کی مدد سے۵۳؍ رن بنائے۔ رومن پاول نے ۲۳؍گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور۲؍  سکسر کی مدد سے۳۳؍ رن بنائے۔ روسٹن چیس نے۲۷؍ گیندوں پر ۲۸؍ رناور ایلک ایتھاناز نے۹؍ گیندوں پر ۱۶؍ رن کا تعاون کیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی اور جیک فولکس نے ۲-۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ جیمز نیشم اور کائل جیمیسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
۱۶۵؍کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات بھی خراب رہی، ڈیون کونوے۱۳؍ رن بناکر۳۰؍ رن کے مجموعی اسکور پرپویلین لوٹ گئے۔ وہ چوتھے اوور میں میتھیو فورڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ  ٹم رابنسن(۲۷) کی صورت میں گری۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کے کسی بھی بلے باز کو پچ پر ٹھہرنے نہیں دیا۔ راچن رویندرا(۲۱)، ڈیرل مچل(۱۳) اور مائیکل بریسویل صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روسٹن چیس نے پھر۱۶؍ویں اوور میں جمی نیشم(۱۱) اور زیکری فاکس(ایک)کو آؤٹ کیا اور جیڈن سیلز نے اگلے ہی اوور میں کائل جیمیسن(۲)کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کی فتح کی بنیاد رکھی۔ 
مچل سینٹنر نے۱۸؍ ویں اوور میں ۲۲؍ رن بنا کر نیوزی لینڈ کی امیدوں کو زندہ رکھا جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔  انہوں نے اسکور کو۹؍ وکٹ پر۱۴۵؍ تک پہنچا دیا۔ نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں ۶؍ گیندوں پر۲۰؍ رن درکار تھے، لیکن سینٹنر صرف۱۲؍ رن ہی بنا سکے اور ٹیم میچ ۷؍رن سے ہار گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز اور جےڈن سیلز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فورڈ، روماریو شیفرڈ اور عقیل حسین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK