سابق ہندوستانی کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں میچ وننگ سنچری بنانے کے بعد اپنے کریئر میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے۔
EPAPER
Updated: October 29, 2025, 9:06 PM IST | Dubai
سابق ہندوستانی کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں میچ وننگ سنچری بنانے کے بعد اپنے کریئر میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے۔
سابق ہندوستانی کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں میچ وننگ سنچری بنانے کے بعد اپنے کریئر میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے۔ اس کارکردگی نے انہیں کپتان شبھ من گل اور افغانستان کے ابراہیم زدران کو پیچھے چھوڑ کر ۷۸۱؍ ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچنے میں مدد کی۔ یہ دوسرے نمبر پر موجود زدران سے ۱۷؍ پوائنٹ زیادہ ہے۔
افغانستان کے ابراہیم زدران نے اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا جب کہ ہندوستان کے موجودہ کپتان شبھ من گل دو درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دریں اثنا افغانستان کے زدران مختصر عرصے کے لئے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی تھی ۔ یہ کامیابی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے درمیان اس وقت حاصل ہوئی جب گل ان سے نیچے کھسک گئے اور روہت ٹاپ پوزیشن پر نہیں پہنچے تھے۔ دوسرے میچ میں۶۱؍ رنز بنانے والے اور تیسرے میں زخمی ہونے والے ہندوستان کے نائب کپتان شریاس ایرّ ایک درجہ ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ میں چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ دیگر پاکستانی بلے بازوں میں محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے ساتھ ۵۹۲؍ پوائنٹس کے ساتھ ۲۴؍ ویں نمبر پر آ گئے جبکہ امام الحق بھی ایک درجہ ترقی کر کے۴۰؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
صائم ایوب۵۰۳؍ پوائنٹس کے ساتھ اپنی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ ۵۳؍ ویں جبکہ سلمان علی آغا ۳۹؍ویں نمبر پر آگئے۔ ن ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں جس کے بعد جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے اور سری لنکا کے مہیش تھیکشنا تیسرے نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور سرفہرست ہیں جس کے بعد زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور تجربہ کار محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اورآسٹریلیا کا ٹی ۲۰؍ میچ بارش کی وجہ سے رد
سوریہ کمار یادو نے ٹی ۲۰؍ میں ۱۵۰؍ چھکے مکمل کر لیے
ہندوستانی ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کپتان سوریہ کمار یادو نے ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں ۱۵۰؍ چھکے مکمل کر لیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے روہت شرما کے بعد صرف دوسرے اور مجموعی طور پر پانچویں ہندوستانی بلے باز بن گئے۔ سوریہ کمار نے بدھ کو کینبرا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ روہت ۱۵۹؍ میچوں میں ۲۰۵؍ چھکوں کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم (۹۱؍ میچز، ۱۸۷؍ چھکے) دوسرے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل (۱۲۲؍ میچز، ۱۷۳؍ چھکے) تیسرے اور انگلینڈ کے جوس بٹلر (۱۴۴؍ میچز، ۱۷۲؍ چھکے) چوتھے نمبر پر ہیں۔ سوریہ کمار نے اپنے۹۱؍ویں میچ میں ۱۵۰؍ چھکے لگائے۔