Updated: March 22, 2026, 4:08 PM IST
| Wellington
نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے چوتھے ٹی۲۰؍ میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز میچ کے بعد ۶؍ وکٹوں سے ہرا کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں ۱۔۳؍ کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ جیس کير کی عمدہ بولنگ اور سوفی ڈیوائن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کیوی ٹیم نے ۱۶۰؍ رنز کا ہدف ۹؍ گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

۱۶۰؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز کچھ خاص نہ تھا اور اوپنر ازابیلا گیج صرف ۶؍ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ تاہم، کپتان امیليا کير (۳۱؍رن) اور جارجیا پلیمر (۲۹؍رن) نے دوسرے وکٹ کے لیے ۴۸؍ رنز کی اہم شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘دیکھ کر پاکستان نے اسے تھرڈ کلاس قرار دیا
اصل طوفان اس وقت آیا جب سوفی ڈیوائن کریز پر پہنچیں۔ انہوں نے محض ۳۴؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۴؍ فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ۶۴؍رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ نیوزی لینڈ نے ۳ء۱۸؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ بروک ہیلیڈے (۱۶؍رن) اور میڈی گرین (۹؍رن) ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹوں پر ۱۵۹؍ رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینری ڈرکسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۲؍ گیندوں پر ۵۵؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں سنی لوس نے ۳۰؍ اور این ڈی کلارک نے ۲۰؍ رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے پہلے کیمرون گرین کا نام لے کر آر اشون نے نئی بحث چھیڑ دی
نیوزی لینڈ کی جیت میں بولرس کا کردار کلیدی رہا۔ جیس کير نے بہترین لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے صرف ۱۶؍ رنز دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کپتان امیليا کير اور سوفی ڈیوائن نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔