معروف اداکار نکولس برینڈن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ خاندان نے ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے۔ فلم ’’بفی دی ویمپائر سلیئر‘‘ کے مشہور اداکار نکولس برینڈن کا انتقال ہو گیا ہے۔ ۵۴؍ سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔
EPAPER
Updated: March 22, 2026, 4:08 PM IST | New York
معروف اداکار نکولس برینڈن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ خاندان نے ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے۔ فلم ’’بفی دی ویمپائر سلیئر‘‘ کے مشہور اداکار نکولس برینڈن کا انتقال ہو گیا ہے۔ ۵۴؍ سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔
معروف اداکار نکولس برینڈن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ خاندان نے ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے۔فلم ’’بفی دی ویمپائر سلیئر‘‘ کے مشہور اداکار نکولس برینڈن کا انتقال ہو گیا ہے۔ ۵۴؍ سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔ نکولس برینڈن کے انتقال کی تصدیق ان کے خاندان نے کی ہے۔ ایک جذباتی بیان کے ذریعے خاندان نے ان کی موت کی وجہ بھی بتائی ہے۔
نکولس کی موت سے خاندان غمزدہ
دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق نکولس کے انتقال کے بعد ان کے خاندان نے بتایا کہ اداکار کی موت نیند میں قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بھائی اور بیٹےنکولس برینڈن کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال سوتے ہوئے قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوا۔ زیادہ تر لوگ نِکی کو ایک اداکار کے طور پر ان کے کام اور ان کرداروں کی وجہ سے جانتے ہیں جنہیں انہوں نے برسوں اپنی اداکاری سے زندہ کیا۔‘‘
نکولس کو پینٹنگ کا شوق تھا
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’حالیہ برسوں میں نِکی کو پینٹنگ اور فن میں دلچسپی ہوئی۔ وہ اپنی اس فنکارانہ صلاحیت کو اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ بانٹنا بہت پسند کرتے تھے۔ وہ پرجوش اور حساس انسان تھے اور ان میں کچھ تخلیق کرنے کی بے پناہ لگن تھی۔ جو لوگ انہیں قریب سے جانتے تھے، وہ سمجھتے تھے کہ ان کا فن ان کی اصل شخصیت کا سب سے سچا عکس تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج ‘‘دیکھ کر پاکستان نے اسے تھرڈ کلاس قرار دیا
خاندان کی پرائیویسی کی اپیل
خاندان نے مزید کہا کہ ’’یہ کوئی راز نہیں کہ نکولس کو ماضی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ اپنی بیماری کو قابو میں رکھنے کے لیے ادویات اور علاج کروا رہے تھے۔ جب ان کا انتقال ہوا تو وہ مستقبل کے بارے میں کافی پرامید تھے۔ اس دکھ کی گھڑی میں، جب ہم ان کے بچھڑنے کا غم منا رہے ہیں اور ایک ایسے انسان کی زندگی کا جشن منا رہے ہیں جس نے پوری شدت، تخیل اور دل سے زندگی گزاری، ہمارا خاندان آپ سب سے پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کرتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء سے پہلے کیمرون گرین کا نام لے کر آر اشون نے نئی بحث چھیڑ دی
واضح رہے کہ برینڈن نکولس کو پیدائشی دل کی بیماری تھی۔ ۲۰۲۳ء میں انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا اور وہ کاؤڈا ایکوینا سائنڈروم سے بھی متاثر تھے۔ ’’بفی دی ویمپائر سلیئر‘‘ میں زینڈر ہیرس کا کردار ادا کر کے نکولس نے شہرت حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نےکریمنل مائنڈس میں بھی کام کیا۔