نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی۲۰؍ میچ میں تاریخ رقم کر دی۔ کیوی ٹیم نے محض۱ء۸؍ اوورز میں ۱۰۰؍ رنز مکمل کر لیے۔ یہ ہندوستان میں ٹیم انڈیا کے خلاف کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے تیز سنچری ہے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 5:19 PM IST | Vishakhapatnam
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی۲۰؍ میچ میں تاریخ رقم کر دی۔ کیوی ٹیم نے محض۱ء۸؍ اوورز میں ۱۰۰؍ رنز مکمل کر لیے۔ یہ ہندوستان میں ٹیم انڈیا کے خلاف کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے تیز سنچری ہے۔
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹی۲۰؍ میچ میں تاریخ رقم کر دی۔ کیوی ٹیم نے محض۱ء۸؍ اوورز میں ۱۰۰؍ رنز مکمل کر لیے۔ یہ ہندوستان میں ٹیم انڈیا کے خلاف کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے تیز سنچری ہے۔
یہ نیوزی لینڈ کی ہندوستان کے خلاف سب سے تیز سنچری بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہندوستان کے خلاف ٹی۲۰؍فارمیٹ میں کسی ٹیم کی مشترکہ طور پر دوسری سب سے تیز سنچری ہے۔ ڈیون کانوے ۲۳؍ گیندوں میں ۳؍ چھکوں اور۴؍ چوکوں کی مدد سے ۴۴؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم سیفرٹ نے ۳۶؍ گیندوں میں ۶۲؍ رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں ۳؍ چھکے اور۷؍ چوکے شامل تھے۔
ڈیون کانوے نے ٹم سیفرٹ کے ساتھ۲ء۸؍ اوورز میں ۱۰۰؍ رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اکتوبر ۲۰۲۲ء کے بعد یہ کیوی ٹیم کی پہلی اوپننگ جوڑی تھی جس نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں سنچری شراکت داری کی۔ اس سے قبل کانوے نے فن ایلن کے ساتھ پاکستان کے خلاف ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۲ءکو پہلے وکٹ کے لیے۳ء۱۳؍ اوورز میں ۱۱۷؍ رنز جوڑے تھے۔
سوریاکمار یادو کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم میں ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رنکو سنگھ، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، ہرشیت رانا، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، عرشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹاس کے دوران سوریا نے بتایا کہ ایشان کشن کو ہلکی چوٹ لگی ہے، اسی وجہ سے ان کی جگہ عرشدیپ سنگھ کو چوتھے ٹی۲۰؍ میچ میں موقع دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:یوجی سی گائیڈ لائنس کیخلاف اترپردیش میں اعلیٰ ذاتوں کے احتجاج میں شدت
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو ۵۰؍ رن سے شکست دے دی
ٹِم سیفرٹ (۶۴؍رن)، ڈیون کانوے (۴۴؍رن ) اور ڈیرل مچل (ناٹ آؤٹ ۳۹؍رن ) کی شاندار بلے بازی کے بعد کپتان مچل سینٹنر (تین وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کے روز چوتھے ٹی۲۰؍ مقابلے میں ہندوستان کو۵۰؍ رن سے ہرا دیا۔۲۱۶؍رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور اس نے۹؍ رن کے اسکور پر دو وکٹ گنوا دیے۔ ابھیشیک شرما (صفر) اور سوریہ کمار یادو (۸) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سنجو سیمسن نے رِنکو سنگھ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے ۴۶؍ رن کی شراکت قائم کی۔ ساتویں اوور میں مچل سینٹنر نے سنجو سیمسن کو۲۴؍رن پر آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔ ہاردک پانڈیا (۲) کو بھی سینٹنر نے پویلین بھیجا۔ رِنکو سنگھ ۳۹؍ رن بنا کر پانچویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:عادل حسین کوفلم ’’لکڑبگھا۲ ‘‘میں ملند سومن کی جگہ شامل کیا گیا
اس کے بعد دوبے نے ہرشِیت رانا کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے ۶۳؍ رن جوڑ کر امید جگائی، لیکن ۱۵؍ویں اوور کی آخری گیند پر میٹ ہینری نے دوبے کو رن آؤٹ کر دیا۔ دوبے نے ۲۳؍ گیندوں میں سات چھکے اور تین چوکے لگا کر ۶۵؍رن کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ہندوستان کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹی۲۰؍ نصف سنچری مکمل کی۔۱۶۵؍رن کے اسکور پر ہندوستانی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور اپنی ٹیم کو ۵۰؍ رن سے فتح دلائی۔