Inquilab Logo

ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں زخمی نیمار کے گھٹنے کی سرجری ہوگی

Updated: October 20, 2023, 10:23 AM IST | Agency | Rio de Janeiro

برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے کہا کہ اسٹار کھلاڑی کو پوری طرح سے ٹھیک ہونے میں ۶؍ماہ لگ سکتے ہیں۔

Neymar can be seen groaning due to a knee injury. Photo: INN
گھٹنے میں چوٹ کے سبب نیمار کو کراہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر:آئی این این

برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف) نے کہا ہے کہ اسٹار فٹبالر نیمار کے گھٹنے کی سرجری ہوگی۔ نیمار کے گھٹنے کے اسکین کے بعد سرجری کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اب انہیں سرجری کے بعد کم از کم ۶؍ ماہ تک میدان سے دور رہنا پڑے گا۔سی بی ایف نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’نیمار کی سرجری مقررہ تاریخ پر ہوگی۔‘‘
انہوں نے کہا’’برازیل کی قومی ٹیم اور الہلال کا میڈیکل ڈپارٹمنٹ مسلسل رابطے میں ہے اور کھلاڑی کی صحت یابی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔‘‘ نیمار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں مضبوط ہوں لیکن اس بار مجھے اپنے کنبہ اور دوستوں کی اور بھی زیادہ ضرورت ہوگی۔‘‘
انہوں نے کہا’’چوٹ اور سرجریوں سے گزرنا آسان نہیں ہے لیکن میں پُراعتماد ہوں ، محبت اور حمایت کے پیغامات کے لئے آپ سب کا شکریہ۔امید ہے کہ میں جلد ٹھیک ہوکر میدان پر واپسی کروں گا۔‘‘
خیال ر ہے کہ منگل کو مونٹیویڈیو میں یوروگوئے اور برازیل کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔ برازیل یہ میچ یوروگوئے سے دو صفر سے ہار گیا تھا۔
نیمار جیسے ہی میدان پر گرے تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انہیں گھیر لیا تھا۔نیمار کو گےگھٹنے میں لگنے والی چوٹ کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جب انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا جا رہا تھا تو وہ درد کی تکلیف برداشت نہیں کر پا رہے تھے اور ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK