نائیجیریا کی فٹ بال فیڈریشن نے جون میں ہونے والے فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے لیے بڑے مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نائیجیریا کی قومی ٹیم سپر ایگلز اپنے دورہ یورپ کے دوران پرتگال اور پولینڈ کے خلاف دو اہم دوستانہ میچز کھیلے گی۔
EPAPER
Updated: April 08, 2026, 8:59 PM IST | Lisbon
نائیجیریا کی فٹ بال فیڈریشن نے جون میں ہونے والے فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے لیے بڑے مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نائیجیریا کی قومی ٹیم سپر ایگلز اپنے دورہ یورپ کے دوران پرتگال اور پولینڈ کے خلاف دو اہم دوستانہ میچز کھیلے گی۔
نائیجیریا کی فٹ بال فیڈریشن نے جون میں ہونے والے فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے لیے بڑے مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نائیجیریا کی قومی ٹیم سپر ایگلز اپنے دورہ یورپ کے دوران پرتگال اور پولینڈ کے خلاف دو اہم دوستانہ میچز کھیلے گی۔ شائقینِ فٹ بال کے لیے سب سے بڑی خبر پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی شرکت ہے، جو ورلڈ کپ سے قبل اپنی ٹیم کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔نائیجیریا کی ٹیم ۳؍جون کو پولینڈ کے خلاف، وارسا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ۱۰؍جون کو پرتگال کے خلاف ہوگا (مقام کا اعلان جلد متوقع ہے)۔
پرتگال کے لیے یہ میچ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ان کا آخری وارم اپ میچ ہوگا۔ دوسری جانب نائیجیریا کی ٹیم، جو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے، ان میچوں کو اپنی ٹیم کی ازسرنو تنظیم اور کارکردگی میں بہتری کے لیے استعمال کرے گی۔
نائیجیریا نے حال ہی میں ترکی کے شہر انطالیہ میں کھیلے گئے میچ میں ایران کو شکست دی ہے۔اردن کے خلاف ان کا مقابلہ برابر رہا۔مئی کے آخر میں سپر ایگلز لندن میں ہونے والے یونٹی کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع بھی کریں گے۔
چمپئن لیگ: ایمباپے کا جادوئی گول، ریئل میڈرڈ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں روشن
ریئل میڈرڈ کے کوچ الوارو اربیلوا نے بائرن میونخ کے خلاف کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں شکست کے باوجود عزم ظاہر کیا ہے کہ ان کی ٹیم اب بھی ٹورنامنٹ میں برقرار ہے۔ میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں اگرچہ بائرن میونخ نے ۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کی، لیکن اسٹار فٹبالر کیلین ایمباپے کے اہم گول نے واپسی کی راہ ہموار کر دی ہے۔کوچ اربیلوا کا کہنا ہے کہ میڈرڈ دنیا کے کسی بھی میدان پر بازی پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور دوسرے مرحلے میں بھرپور مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے:بارش سے متاثرہ مقابلے میں راجستھان نے ممبئی کو ۲۷؍ رن سے شکست دی
میچ کے آغاز سے ہی بائرن میونخ نے دباؤ برقرار رکھا۔ ۴۱؍ ویں منٹ میں بائرن میونخ کے لوئس ڈیاز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے اسکور ۰۔۲؍ کر کے میڈرڈ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں کیلین ایمباپے نے شاندار گول کر کے خسارہ ۱۔۲؍ گول کر دیا۔ یہ رواں سیزن میں چیمپئن لیگ میں ان کا ۱۴؍واں گول ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
ریئل میڈرڈ کے لیے آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ہے، تاہم انہیں کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے۔اہم کھلاڑی اوریلین شوامینی پابندی کے باعث میونخ میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ مقامی لیگ میں بارسلونا سے ۷؍ پوائنٹس پیچھے ہونے کی وجہ سے ریئل میڈرڈ کے لیے اب چیمپئن لیگ ہی ٹرافی جیتنے کا واحد اور بہترین موقع بچا ہے۔