راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۳؍ویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو۲۷؍ رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی رائلز کی ٹیم ۱۹؍ویں سیزن کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
EPAPER
Updated: April 08, 2026, 3:56 PM IST | Guwahati
راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۳؍ویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو۲۷؍ رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی رائلز کی ٹیم ۱۹؍ویں سیزن کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۳؍ویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو۲۷؍ رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی رائلز کی ٹیم ۱۹؍ویں سیزن کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ راجستھان نے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسرا میچ جیتا ہے، جبکہ ممبئی کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گوہاٹی میں میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے کھیل دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اسی وجہ سے امپائرز نے میچ کو۱۱۔۱۱؍ اوورز تک محدود کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کی، مغربی ایشیا میں جنگ بندی عالمی توجہ کا مرکز
یشسوی جیسوال (ناٹ آؤٹ ۷۷؍رن) اور ویبھو سوریاونشی (۳۹؍رن) کی جارحانہ اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کے خلاف بارش سے متاثرہ آئی پی ایل مقابلے میں مقررہ ۱۱؍ اوورز میں تین وکٹوں پر ۱۵۰؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر۲‘‘لیک کیس : ٹیلیگرام پر فروخت کی جا رہی تھی فلم
خوش قسمتی سے یہ ۲۰؍ اوورز کا مکمل میچ نہیں تھا، ورنہ جس طرح کی بّلے بازی دیکھنے کو ملی، شاید اسکور ۳۰۰؍ رن تک بھی پہنچ جاتا۔ ممبئی کے گیند بازوں نے پہلے تین اوورز میں اپنی لینتھ درست نہیں رکھی، جس کا بھرپور فائدہ جیسوال اور ویبھو نے اٹھایا اور ان کی جم کر دھلائی کی۔ دیپک چاہر اور ٹرینٹ بولٹ، دونوں کے اوورز میں۲۲۔۲۲؍ رن بنے۔ یہاں تک کہ جسپریت بمراہ کے اوور میں بھی ۱۴؍ رن بنے۔ تاہم، ہاردک پانڈیا نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے اپنے اوور میں صرف ۴؍ رن دیے۔ ان تین اوورز کو چھوڑ کر باقی تمام اوورز میں دوہرے ہندسوں میں رن بنے۔یشسوی جیسوال کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلنا بہت پسند ہے؛ آئی پی ایل میں ان کی دونوں سنچریاں اسی ٹیم کے خلاف آئی ہیں۔ اگر انہیں ۱۰؍ گیندیں مزید کھیلنے کو ملتیں، تو آج رات وہ اپنی تیسری سنچری بھی مکمل کر لیتے۔ انہوں نے انتہائی واضح سوچ کے ساتھ بّلے بازی کی اور گیند کو بہت ہی صفائی سے ہٹ کیا۔