Inquilab Logo

ہندوستان کیلئے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہوں

Updated: November 11, 2022, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

خاتون مکے باز نکہت زرین نے ۲۰۲۴ء کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں

Boxer Nikhat Zareen , who won a medal in the World Championship, now wants to win Olympic gold for the country.Picture:INN
ورلڈ چمپئن شپ میں میڈل جیتنے والی مکےباز نکہت زرین اب ملک کیلئے اولمپک گولڈ جیتنے کی خواہاں ۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستان کی اسٹار  مکے باز اور عالمی چمپئن   نکہت زرین نے ۲۰۲۴ء کے پیرس اولمپک کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی  ہیں جہاں وہ اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے کی خواہشمند ہیں۔ورلڈ فلائی ویٹ  چمپئن نکہت زرین  دولت مشترکہ کھیل ۲۰۲۲ء میں گولڈ میڈل جیت کر سرخیوں میں آئی تھیں۔ اسٹار  مکے باز کا کہنا ہے کہ زندگی پہلے جیسی نہیں رہی اور وہ مستقبل کے ٹورنامنٹ میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ دفاعی عالمی  چمپئن نکہت زرین نے ایک تقریب کے موقع پر بتایا ’’کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور میرا مقصد کامن ویلتھ گیمز کی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھنا ہے۔‘‘انہوں نے کہا مجھے یہ جان کر واقعی فخر محسوس ہوتا  ہے کہ لوگ مجھے ہندوستان کے اگلے باکسنگ اسٹار کے طور پر دیکھتے ہیں میں ان کی شکر گزار ہوں لیکن میرا اصل مقصد اولمپک میں ہندوستان  کیلئے گولڈ میڈل جیتنا ہے۔ اور اسی لئے میری ساری توجہ ابھی سے اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرنے پر مرکوز ہے۔  واصح رہے کہ خواتین کی عالمی چمپئن شپ  ہندوستان میں منعقد ہونے والی خواتین کی تیسری اور ۶؍ سال کے اندر دوسری عالمی چمپئن شپ ہوگی۔  حالانکہ نکہت زرین نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے سال کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا’’میں ہمیشہ کی طرح ایشین گیمز کی تیاری کر رہی ہوں لیکن ایک بار جب میں کیمپ میں ہوں گی، میں ایشین گیمز   کیلئے اپنی تیاریوں کی مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گی۔ میں اپنے کوچ  کی نگرانی میں تیاری کروںگی جو  آئرلینڈ سے آئے  ہیں۔اپنی تربیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے خاتون مکے باز نکہت زرین نے  مزیدکہا کہ تکنیک اور  صلاحیت کو  بہتر کرنا اہم ہوگا ۔مجھے کئی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے اور اس میں مجھے سخت چیلنج بھی ملیں گے ۔ان چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے میں خود کو تیار کر رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK