کھیلو انڈیا گیمز میں جمناناسٹک کے مقابلے میں۴؍تمغے جیتنے والی نشیکا اگروال اولمپک میں شرکت کی خواہاں۔
EPAPER
Updated: May 16, 2025, 11:45 AM IST | Agency | New Delhi
کھیلو انڈیا گیمز میں جمناناسٹک کے مقابلے میں۴؍تمغے جیتنے والی نشیکا اگروال اولمپک میں شرکت کی خواہاں۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے جمناسٹک مقابلوں میں ۴؍ تمغے جیت کر تاریخ رقم کرنے والی تلنگانہ کی نشیکا اگروال نے کہا کہ اپنے والدین کے تعاون اور سمجھ بوجھ سے انہیں کھیلوں میں حوصلہ ملا۔ ۱۷؍ سالہ نشیکا نے کے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں ۲؍ طلائی اور ۲؍ کانسہ سمیت کُل ۴؍ تمغے جیتے ہیں۔ انہوں نے آل راؤنڈ اور والٹنگ ٹیبل میں سونے کے تمغے جیتے، جبکہ ان ایون بارس اور بیلنسنگ بیم میں کانسہ کے تمغے جیتے۔
روایتی طور پر کاروبار اور تعلیم سے جڑی اگروال کمیونٹی کے پس منظر سے آنے والی نشکا کے لئے کھیلوں میں قسمت آزمانہ کرنا ایک جرأت مندانہ اقدام تھا۔ سائی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا’’ہماری اگروال کمیونٹی میں ، لڑکیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے زیادہ حوصلہ افزائی نہیں ملتی۔ اگر میرے والدین کا تعاون اور سمجھ بوجھ نہ ہوتی تو میں آج یہاں نہ ہوتی۔ انہوں نے مجھے کبھی بھی کچھ کرنے سے نہیں روکا اور ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا’’میں معاشرے کی سوچ پر کوئی فیصلہ نہیں دینا چاہتی کیونکہ وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے۔ اب مجھے لگتا ہے کہ حالات پہلے سے بہتر ہو گئے ہیں ۔ آج بہت سے اگروال نوجوان کھیلوں میں آ رہے ہیں اور انہیں بھی میری کارکردگی کو دیکھ کر حوصلہ مل رہا ہے۔ جب آپ کو اپنوں کا تعاون اور خود میں عزم ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ ‘‘
تلنگانہ کے گوڈیام کالج میں ۱۲؍ویں جماعت کی طالبہ نشیکا کہتی ہیں ’’شروع میں میں نے جمناسٹک صرف تفریح کے لئے شروع کیا تھا کیونکہ میں بچپن سے ہی بہت متحرک تھی اور اسکول کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیتی تھی۔ لیکن پھر تمغے آنے لگے اور میں نے ۱۲؍سال کی عمر میں منوج سر سے تربیت لینی شروع کی۔ اب میں ایک پیشہ ور کی طرح ٹریننگ کرتی ہوں ۔ میں ایشیائی کھیلوں اور اولمپک میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتی ہوں اور میڈل جیتنا چاہتی ہوں۔ ‘‘