موٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ۲؍ بڑے اپ سیٹ دیکھنے میں آئے۔ ۲۴؍مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ کو دوسرے راؤنڈ میں الیکزینڈریو ٹیبیلو سے سیدھے سیٹ میں ہار گئے
EPAPER
Updated: April 11, 2025, 12:02 PM IST
موٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ۲؍ بڑے اپ سیٹ دیکھنے میں آئے۔ ۲۴؍مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ کو دوسرے راؤنڈ میں الیکزینڈریو ٹیبیلو سے سیدھے سیٹ میں ہار گئے
موٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ۲؍ بڑے اپ سیٹ دیکھنے میں آئے۔ ۲۴؍مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ کو دوسرے راؤنڈ میں الیکزینڈریو ٹیبیلو سے سیدھے سیٹ میں ہار گئے جس کی وجہ سے انہیں کریئر کا ۱۰۰؍ واں خطاب جیتنے کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ دریں اثنا، ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زویریو کو دوسرے راؤنڈ میں اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے۶۔ ۲، ۳۔ ۶، ۵۔ ۷؍ سے شکست دی۔ گزشتہ سال اٹالین اوپن میں جوکووچ کو شکست دے کر اپ سیٹ کرنے والے ٹیبیلو نے مونٹی کارلو ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جوکووچ کو۳۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ یاد رہے کہ جوکووچ حال ہی میں میامی اوپن کے فائنل میں جیکب مینسک سے ہار گئے تھے۔ وہ ۲۵؍مئی کو فرینچ اوپن شروع ہونے سے ٹھیک پہلے اگلے ماہ ۳۸؍سال کے ہو جائیں گے۔ گزشتہ سال اگست میں پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پہلی بار کلے کورٹ پر واپسی کرنے والے جوکووچ نے میچ کے بعد کہا کہ انہیں زیادہ توقعات نہیں تھیں۔ میں جانتا تھا کہ میرا مقابلہ ایک مشکل حریف سے ہوگا اور مجھے یہ بھی اندازہ تھا کہ میں شاید بہت خراب کھیلوں گا لیکن اتنی بری کارکردگی کی مجھے خود توقع نہیں تھی۔ ‘‘
ٹیبیلو نے اپنی دوسرے میچ پوائنٹ پر فتح یقینی بنائی جب جوکووچ کا سروس ریٹرن باہر چلا گیا۔ اس سے قبل، جوکووچ نے نویں گیم میں ایک میچ پوائنٹ بچایا تھا جب وہ اپنی سروس پر ۵۔ ۳؍ اور۴۰۔ ۳۰؍ سے پیچھے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک عمدہ ڈراپ شاٹ کھیلا جو نیٹ کے بالکل قریب گرا اور ان کے چلی کے حریف کی پہنچ سے دور رہا۔ اس کے بعد چلی کے کھلاڑی نے نوواک کو کوئی موقع نہیں دیا اور سیدھے سیٹوں میں میچ جیت کر انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔