Inquilab Logo

مجھ میں اب بھی ٹینس کھیلنے کا جنون اور بھوک باقی ہے

Updated: September 30, 2022, 1:24 PM IST | Agency | London

سربیا کے کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کہا کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں غور نہیں کر رہے ہیں

Novak Djokovic .Picture:INN
نوواک جوکووچ ۔ تصویر:آئی این این

دنیا کے سابق نمبر ون سربیا کے ٹینس کھلاڑی اور ۲۱؍ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ ان کے اندار اب بھی بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی بھوک اور جنون ہے۔حالانکہ کووڈ۔۱۹؍کا ٹیکہ نہ لگوانے کی بات پر اڑے رہنے کی وجہ سے وہ ۲؍گرینڈ سلیم آسٹرین اور اور یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ان ۲؍اہم مقابلوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ان کی عالمی درجہ بندی بھی متاثر ہوئی اور وہ پہلے نمبر سے ۷؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ۳۵؍سالہ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کہا کہ سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر ٹینس سے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن انہوںنے ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں غور نہیں کیا ہے۔اے ٹی پی ٹور میں۸۸؍بار خطاب جیت چکے نوواک جوکووچ نے کہا کہ وہ بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کےلئے بےتاب ہیں۔میں اب بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔حالانکہ میں نے ٹینس سے وہ سب کچھ حاصل کر لیا ہے جس کی ایک کھلاڑی امید کرتا ہے۔اس کے باوجود مجھ میں کھیلنے کی بھوک اور جنون برقرار ہے۔یاد رہے کہ جوکووچ نے حال ہی میں لیور کپ میں حصہ لیا تھا جو راجر فیڈرر کا الوداعی ٹورنامنٹ تھا۔نوواک نے کہا ’’میں فیڈرر کا بہت احترام کرتا ہوں۔ان کا کریئر شاندار رہا۔وہ کھیل کی تاریخ میں سب سے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ان کا ریٹائر ہونا ٹینس کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔کورٹ پر ان کی کمی محسوس ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK