Inquilab Logo

نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا خطاب جیت لیا

Updated: September 11, 2023, 9:27 AM IST | New York

کریئر میں ریکارڈ ۲۴؍واں گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا۔ مارگریٹ کورٹ کی برابری کرلی ۔فائنل میں میدویدیف کو ۳؍سیٹوں میں مات دی

Novak Djokovic. Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ (تصویر:آئی این این)

سربیا کے نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ۲۰۲۳ء کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے دی۔ یہ جوکووچ کا ۲۴؍ واں گرینڈ سلیم اور چوتھا یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل ہے۔اس کے ساتھ ہی جوکووچ نے میدویدیف سے ۲۰۲۱ء کے فائنل میں ملنے والی شکست کا حساب بھی بیباق کردیا ہے۔سربیا کے اسٹار نے گرینڈ سلیم جیتنے کے معاملے میں سابق آسٹریلوی ٹینس اسٹار مارگریٹ کورٹ کی برابری کر لی ہے۔ جوکووچ۲۴؍ گرینڈ سلیم کے ساتھ مردوں کے سنگلز میں سب سے زیادہ خطاب جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
نیویارک کے مارگریٹ کورٹ میں کھیلے جانےوالے فائنل میں جوکووچ نے ڈینیل میدویدیف کو سخت مقابلے میں۳۔۶، ۶۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔۳۶؍ سالہ جوکووچ نے پہلا سیٹ آسانی سے ۳۔۶؍سے جیت لیا۔ میدویدیف نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی کوشش کی لیکن جوکووچ نے دوسرا سیٹ بھی ۶۔۷؍سے جیت لیا۔تیسرے سیٹ میں آسانی سے۳۔۶؍سے جیت کر انہوں نے اپنا ریکارڈ۲۴؍ واں گرینڈ سلیم خطاب  جیت لیا۔ خیال رہے کہ جوکووچ کو۲۰۲۱ء میں یو ایس اوپن کے فائنل میں میدویدیف کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 جوکووچ کا یہ چوتھا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے۲۰۱۱ء، ۲۰۱۵ء اور ۲۰۱۸ء میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ جوکووچ ریکارڈ ۳۶؍ویں مرتبہ گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچے اور۲۴؍ ٹائٹل جیتے۔  جوکووچ اوپن ایرا میں ۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل جوکووچ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم (مرد اور خواتین کے سنگلز) جیتنے کے معاملے میں سیرینا ولیمز (۲۳؍ گرینڈ سلیم) کے برابر تھے۔ مارگریٹ کورٹ نے بھی کل ۲۴؍ گرینڈ سلیم جیتے ہیں لیکن ان میں سے ۱۳؍ اوپن ایرا سے پہلے کے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK