Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوواک جوکووچ سنسناٹی اوپن سے دستبردار

Updated: August 06, 2025, 12:15 PM IST | Agency | New Delhi

یو ایس اوپن سے قبل ہارڈ کورٹ پر کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔

Novak Djokovic suffered a foot injury after falling during Wimbledon. Photo: INN
ومبلڈن کے دوران گرنے سے نوواک جوکووچ کے پیر میں تکلیف ہوگئی تھی۔ تصویر: آئی این این

 ۲۴؍بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ کو آئندہ یو ایس اوپن سے قبل ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے سنسناٹی اوپن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب وہ کسی بھی ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کے بغیر براہ راست یو ایس اوپن میں حصہ لیں گے۔جوکووچ نے آخری بار ۱۱؍جولائی کو ومبلڈن سیمی فائنل میں شرکت کی تھی، جہاں انہیں یانک سنر کے ہاتھوں سیدھے سیٹوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ سے ۲؍ دن قبل، جوکووچ کو کوارٹر فائنل کے آخری گیم میں خوفناک اور عجیب طریقےسے گرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس سے ان کی بائیں ران متاثر ہوئی تھی۔ سیمی فائنل میں وہ مکمل طور پر فٹ نظر نہیں آئے اور انہیں کورٹ پر اپنی حرکت میں دشواری ہو رہی تھی۔ میچ کے دوران انہوں نے  بائیں پیر کا علاج بھی کروایا تھا۔اُس تکلیف سے وہ جوکووچ پوری طرح ٹھیک نہیں سکے ہیں اور اسی وجہ سے انہوںنے سنسناٹی اوپن سے نام واپس لیا ہے۔
 سنسناٹی سے قبل جوکووچ نے اس ہفتے ختم ہونے والے ٹورنٹو ماسٹرز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے کمر کی پٹھوں میں چوٹ بتائی تھی۔ومبلڈن سے پہلے انہوں نے فرینچ اوپن میں حصہ لیا تھا، جہاں انہیں ایک بار پھر یانک سنر کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب جوکووچ کے پاس یو ایس اوپن سے قبل کسی بھی ہارڈ کورٹ مقابلے کی پریکٹس نہیں ہوگی۔ یو ایس اوپن ۲۴؍اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ جوکووچ اس ٹورنامنٹ میں اب تک ۴؍ بار چمپئن بن چکے ہیں، جن میں آخری خطاب انہوں نے ۲۰۲۳ءمیں جیتا تھا، جو ان کا اب تک کا سب سے حالیہ گرینڈ سلیم خطاب بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK