Inquilab Logo Happiest Places to Work

مکیش کھنہ نے شاہ رخ خان کے نیشنل ایوارڈ کا موازنہ اے آر رحمٰن کے آسکر سے کیا

Updated: August 06, 2025, 10:12 PM IST | Mumbai

اداکار مکیش کھنہ نے شاہ رخ خان کے فلم ’’جوان‘‘ کیلئے نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کا موازنہ اے آر رحمٰن کے آسکر سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آر رحمٰن کو بھی ان کے بہترین نغموں کے بجائے فلم ’’جے ہو‘‘ کیلئے نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Mukesh Khanna. Photo: INN
مکیش کھنہ۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں ۷۱؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے انعام یافتگان کا علان کیا گیا تھا جس کے تحت شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ متعدد افراد نے شاہ رخ خان کے نیشنل ایوارڈ ملنے کی تعریف کی تھی لیکن چند افراد نے جیوری کے فیصلے پر سوالات بھی قائم کئے تھے جن میں ملیالم اداکارہ ارواشی بھی شامل ہیں جنہیں تمل فلم ’’الوزوکو‘‘ میں کلیدی کردار نبھانے کے باوجود معاون اداکارہ کاایوارڈ دیا گیا تھا۔ بہت سے اداکاروں نے شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ تفویض کئے جانے کا دفاع کیا ہے جن میں شکتی مان مکیش کھنہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: گوا کا مشہور ’’سن برن فیسٹیول‘‘ امسال ممبئی میں ہوگا

مکیش کھنہ نے شاہ رخ خان کے نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کا موازنہ اے آر رحمٰن کے آسکر حاصل کرنے سے کیا
آئی اے این ایس کے ساتھ اپنے انٹرویو میں مکیش کھنہ سے شاہ رخ خان کے نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر ہونےو الے تنازع پر سوال قائم کیا گیا تھا جس پر انہوں نے شاہ رخ خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کے مستحق تھے۔ مکیش کھنہ نے مزید کہا کہ ’’جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ ’’جوان‘‘ کے باوجود ’’سودیش‘‘ کیلئے دینا چاہئے تھا کویہ یاد کرنا چاہئے کہ اے آر رحمٰن کو ان کےمتعدد بہترین نغموں کے بجائے فلم ’’جے ہو‘‘ کیلئے آسکر تفویض کیا گیا تھا۔‘‘ مکیش کھنہ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان گزشتہ ۴۰؍برسوں سے محنت سے کام کر رہے ہیںتو ان کے نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے میں کیا غلط ہے؟‘‘ 

وویک واسوانی نے بھی شاہ رخ خان کا دفاع کیا
وویک واسوانی نے ۹۰؍ کی دہائی کے آغاز میں شاہ رخ خان کی کامیابی میں اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے بھی جیوری کے شاہ رخ خان کو ایوارڈ تفویض کئے جانے کی حمایت کی۔اپنے ایکس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’یہ نیشنل ایوارڈ ہے، کوئی چھوٹا موٹا اعزاز نہیں اور ’’جوان‘‘ میں شاہ رخ خان نے بہترین پرفارمنس دیا تھا اور یہ فلم ہروقت کے لحاظ سے بہترین ہے۔ آشیتوش گواریکر انڈسٹری کے ایتھیکل لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں میں شاہ رخ خان سے پہلے سے جانتا ہوں۔‘‘ شاہ رخ خان نے اس مبارکباد کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ قبول کیا کہ ان کے کریئر کے آغاز میں ان کی موجودگی نے اہم کردار نبھایا تھا۔‘‘ایس آر کے نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ’’تمام مبارکبادوں کیلئے شکریہ۔ان سب کی شروعات تمہاری وجہ سے ہوئی تھی، بالآخر راجوجینٹل مین بن گیا۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK