Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوواک جوکووچ کا ۲۵؍واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

Updated: July 13, 2025, 11:16 AM IST | London

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کے ۲۵؍ویں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے، انہیں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک اٹلی کے یانک سنر سے سیدھے سیٹوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Novak Djokovic. photo: INN.
نوواک جوکووچ۔ تصویر: آئی این این۔

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کے ۲۵؍ویں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ہے، انہیں ومبلڈن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک اٹلی کے یانک سنر سے سیدھے سیٹوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یانک سنر کا فائنل میں اتوارکو الکاراز سے مقابلہ ہوگا جنہوں ایک اور سیمی فائنل میں امریکہ کےٹیلر فرٹزکو ۴؍سیٹوں میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ 
ومبلڈن کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ۳۔ ۶، ۳۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ یانک سنرکا فائنل میں مقابلہ ۲؍مرتبہ کے دفاعی چمپئن اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔ واضح رہے کہ نوواک جوکووچ سب سے زیادہ ۲۴؍بار گرینڈ سلیم خطاب جیت کر سر فہرست ہیں جب کہ رافیل ندال ۲۲؍ مرتبہ وہیں راجر فیڈرر۲۰؍بار اس شاندار خطاب کو اپنے نام کر چکے ہیں۔ نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں اپنے بہترین فارم میں نہیں تھے۔ انہوں نے آسانی سے اٹلی کے نوجوان کھلاڑی سنر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ 
اس سے قبل دوسری سیڈ یافتہ کارلوس الکاراز نے پانچویں سیڈیافتہ امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو جمعہ کی رات ایک چیلنجنگ مقابلے میں ۴؍ سیٹوں میں شکست دے کر مسلسل تیسری بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 
دو بار کے سابق چمپئن کارلوس الکاراز نے امریکی ٹیلر فرٹز کو۴۔ ۶، ۷۔ ۵، ۳۔ ۶، ۶۔ ۷؍ سے ہرا کر مسلسل تیسری بار ومبلڈن فائنل میں جگہ بنائی۔ دھوپ سے تپتے سینٹر کورٹ پر کھیلتے ہوئے، الکاراز نے اپنی پہلی سروس کے۸۸؍ فیصد پوائنٹس جیتے، لیکن۲؍ گھنٹے۴۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے دوران انہیں کئی بار دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے سیٹ کے آخری مرحلے میں ہسپانوی کھلاڑی کچھ دیر کے لیے برابری پر آ گئے، لیکن تیسرے سیٹ میں انہوں نے شاندار واپسی کی اور اپنی بیس لائن پاور اور تسلسل کے ساتھ پانچویں سیڈیڈ کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے چوتھے سیٹ کے ٹائی بریکر میں ۴/۶ پر دو سیٹ پوائنٹس بچائے اور مسلسل ۴؍ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے مسلسل ۳؍ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والے پانچویں کھلاڑی بننے سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں۔ 
فی الحال اپنے کریئر کی بہترین۲۴؍ میچوں کی جیت کی فارم میں چل رہے الکاراز، بیورن بورگ کے ساتھ اوپن ایرا میں مسلسل ۲؍برسوں میں رولا گیروس ومبلڈن ڈبل مکمل کرنے والے واحد مرد کھلاڑی بننے کی کوشش میں ہیں۔ بورگ نے یہ کامیابی۱۹۷۸ء سے۱۹۸۰ء تک حاصل کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK