• Thu, 26 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی میں شورما کھاکر بیمار پڑنے والوں کی تعداد۷۴؍ ہوگئی

Updated: November 26, 2026, 11:55 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

غذائی سمیت کےمتاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے سے علاج کے لئے۱۰۰؍ بستروں کے اسپتال میں فرش پر گدے بچھانے پڑے۔

Three images from IGM Hospital show victims undergoing treatment; due to a shortage of beds, some have been placed on mattresses laid out on the floor. Photo: INN
آئی جی ایم اسپتال کی تین تصاویر میں زیرعلاج متاثرین،کچھ کوبیڈکی کمی کے سبب زمین پر گدے بچھاکر رکھا گیا۔ تصویر: آئی این این

شہر کے ونجار پٹی ناکہ علاقے میں ایک شورما دکان سے چکن شورما کھانے کے بعد غذائی سمیت (فوڈ پوائزننگ) کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر۷۴؍ ہوگئی ہے۔ پیر کی شب پیش آنے والے  اس واقعے میں ابتدائی طور پر۱۷؍ افراد کو بھیونڈی کے سرکاری آئی جی ایم سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم منگل کی شب تک یہ تعداد۴۳؍ اورپھر  بدھ کو۷۴؍ تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔  

حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق ونجارپٹی ناکہ کے اے کے شورما نامی دکان سے پیر کی شب شورما کھانے کے بعد متعدد افراد کو الٹی، دست، پیٹ درد، متلی اور بخار کی شکایت ہونے لگی۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی جی ایم سرکاری سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں تمام متاثرین کا علاج جاری ہے۔ اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آکاش شکلا کے مطابق مریضوں کے خون اور الٹی کے نمونے جانچ کے لئے  تھانے کے سرکاری کلوا میڈیکل اسپتال بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پولیس محکمے کیلئے ۷۳۳؍کروڑ روپے کا منصوبہ

مریضوں کے لئےزمین پر گدے بچھائے گئے

مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث اسپتال میں بنیادی سہولیات اور بستروں کی قلت بھی سامنے آگئی ہے۔۱۰۰؍  بستروں کی گنجائش والے اس اسپتال میں پہلے ہی۱۵۰؍ سے۲۰۰؍  مریض زیر علاج ہیں، ایسے میں غذائی سمیت کے متاثرین کی آمد سے مزید دشواریاں پیدا ہوگئیں۔ صورتحال یہ رہی کہ متاثرین کو بستروں کی عدم دستیابی کے باعث وارڈ میں فرش پر گدے بچھاکر علاج  کرنا پڑا۔ اس باعث وارڈ میں افراتفری کی  صورتحال نظر آرہی تھی۔

دکان کے خلاف کیس، غیر قانونی اسٹالوں پر کارروائی

واقعے کے بعد نظام پورہ پولیس اسٹیشن میں شورما دکاندار کے خلاف فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت منگل کی شب کیس  درج کیا گیا ہے۔  میونسپل افسر گریش گھوشٹیکر کے مطابق شہر میں غیر قانونی طور پر غذائی اشیا فروخت کرنے والے اسٹالوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اور آئندہ بھی یہ مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK