Inquilab Logo

ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد۲۰؍ کرنے پرغور

Updated: January 15, 2020, 9:15 AM IST | Agency | Dubai

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد۱۶؍ سے۲۰؍کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی، آئی سی سی ۲۰۲۳ء سے شروع ہونے والے اگلے دورانیے میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

ٹی ۲۰ ورلڈ کپ ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این
ٹی ۲۰ ورلڈ کپ ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این

  دُبئی (ایجنسی) :  ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد۱۶؍ سے۲۰؍کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی، آئی سی سی ۲۰۲۳ء سے شروع ہونے والے اگلے دورانیے میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کررہی ہے۔
 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اپنے اگلے نشریاتی سائیکل۲۰۲۳ء سے ۲۰۳۱ء کے درمیان جہاں۴؍ روزہ ٹیسٹ کی متنازع تجویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہے، وہیں اب یہ معلوم ہواکہ عالمی انتظامیہ نئے دورانیے میں اپنے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد۲۰؍کرنے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ اس وقت مختصر ترین فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد۱۶؍ ہے جس میں سے آدھی ٹاپ رینکنڈ سائیڈز براہ راست مین راؤنڈ کا حصہ بنتی ہیں جبکہ باقی کے درمیان کوالیفائنگ اسٹیج پر مقابلہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تو ایک متبادل ایک ہی اسٹیج پر ساتھ موقع دیتے ہوئے ۵۔۵؍سائیڈز کے۴؍ گروپس میں تقسیم کرنے کا ہے۔ ٹاپ ٹیمیں پھر سیمی فائنل میں کھیلیں گی جبکہ دوسرا متبادل موجودہ طرز پر نئی ٹیموں کو بھی کوالیفائنگ اسٹیج پر شامل کرنے کا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ کو امریکہ جیسے بڑے ملک میں فروغ دینے کا خواہاں اور ٹیموں میں اضافے کا مقصد امریکی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ آئی سی سی ٹی ۲۰؍ اور ون ڈے فارمیٹ میں منتخب  ٹیموں کے درمیان چمپئن  ٹرافی اسٹائل کے ایونٹس شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے،اگلی میٹنگز مارچ میں ہونےو الی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK