Inquilab Logo

یکم اکتوبر کو مناف کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کی ایل پی ایل میں نیلامی

Updated: September 14, 2020, 12:37 PM IST | Agency | Colombo

لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں دو سابق ہندوستانی گیندبازوں مناف پٹیل اور پروین کمار کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Munaf Patel. Picture:INN
مناف پٹیل۔ تصویر: آئی این این

لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں دو سابق ہندوستانی گیندبازوں مناف پٹیل اور پروین کمار کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان دونوں کے ساتھ ۱۵۰؍ بین الاقوامی کھلاڑیوں پر یکم اکتوبر کو بولی لگائی جائے گی۔ اس میں کرس گیل ، ڈیرن سیمی ، شاہد آفریدی اور شکیب الحسن بھی شامل ہیں۔ کرس گیل آئی پی ایل کے اس سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کھیلیں گے۔ وہ ۱۰؍نومبر کو آئی پی ایل کے اختتام کے بعد ایل پی ایل کھیلنے کیلئے سری لنکا کا سفر کریں گے۔  ۳۷؍سالہ پٹیل نے۲۰۱۸ء میں ہر طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کیلئے ۱۳؍ ٹیسٹ ،۷۰؍ ون ڈے اور۳؍ٹی ۲۰؍کھیلے ہیں۔ پٹیل ۲۰۱۱ء ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں ٹی ۱۰؍لیگ کھیل چکے ہیں۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے کرکٹرس کو غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے حالانکہ ریٹائرمنٹ کے بعد کھلاڑی غیر ملکی لیگ میں کھیل سکتے ہیں۔لنکا پریمئر لیگ کیلئےکھلاڑیوں کی نیلامی میں شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈیرن سیمی ،شکیب الحسن، مناف پٹیل اور ورنون فلینڈر سمیت دنیا کے۱۵۰؍ ٹاپ پلیئرس شامل ہیں۔ہر فرنچائز۶؍ انٹرنیشنل پلیئرس کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔ ۵؍ ٹیموں میں۳۰؍ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ۶۵؍ مقامی پلیئرس بھی شریک ہوں گے۔ ایونٹ۱۴؍ نومبر سے۶؍دسمبر تک شیڈول ہے۔ تمام میچ دمبولا، پلیکل ااور ہمبنٹوٹا اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیگ میں۵؍ ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ میں شامل ہر ٹیم کا اسکواڈ۱۹؍  کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا اور لیگ میں حصہ لینے والے مقامی کھلاڑیوں کی تعداد  ۶۵؍ہوگی۔ شیڈول کے مطابق لیگ کی افتتاحی تقریب سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں ہوگی اور۱۴؍ نومبر سے۶؍ دسمبر کے دوران لیگ کے میچ کھیلے جائیں گے۔ لنکا پریمیر لیگ میں۲۳؍میچ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈکے عہدیدار کہہ چکے ہیں کہ لیگ میں شرکت کیلئے بیرون ملک سے آنے والے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کا دورانیہ۱۴؍دن سے کم کرکے ۷؍دن کردیا گیا ہے۔سری لنکا میں اس وقت مقامی سطح پر کورونا وائرس کے منتقلی کی رپورٹ نہیں ہے، قرنطینہ کی شرط سخت کردی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK