Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے ابرار احمد کا جلوہ

Updated: December 10, 2022, 11:54 AM IST | Multan

انگلینڈ ۲۸۱؍رن پر آؤٹ ۔ کریئر کے پہلے ٹیسٹ میں ابرار نے ۷؍وکٹ لئے

Abrar Ahmed took 7 wickets in the match; Photo: INN
ابرار احمد نے میچ میں ۷؍ وکٹ لئے؛تصویر:آئی این این

 یہاں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جمعہ کوانگلش ٹیم کے ۲۸۱؍رن کے جواب میں پاکستان نے۲؍   وکٹوں کے نقصان پر۱۰۷؍رن بنالئے۔ کپتان بابراعظم ۶۱؍ اور سعود شکیل۳۲؍ رن بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق صفر عبداللہ شفیق۱۴؍ رن بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔
 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کیلئے کریئر کاآغاز کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے۷؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس میں زیک کراولی۱۹، بین ڈکٹ۶۳، اولی پوپ۶۰، جو روٹ۸، ہیری بروک۹، کپتان بین اسٹوکس ۳۰، ول جیکس۳۱؍  رن بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی رابنسن، جیک  لیچ اور جیمس اینڈرسن کا وکٹ  لیا۔  اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسری طرف  ابرار احمد نے لنچ سے قبل۵؍ وکٹ لیکر ۱۳؍ویں پاکستانی گیندباز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اسی طرح انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ۷؍ وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی گیندباز بھی بن گئے ہیں۔اس سے قبل ۱۹۹۸ء میں شاہد آفریدی، محمد سمیع،۲۰۰۳ء میں شبیر احمد،۲۰۰۷ء میں یاسر عرفات،۲۰۱۰ء میں وہاب ریاض اور تنویر احمد،۲۰۱۸ء میں بلال آصف جبکہ ۲۰۲۱ء میں نعمان علی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK