• Wed, 24 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان نے سری لنکا کو ۵؍وکٹ سے شکست دی

Updated: September 24, 2025, 6:06 PM IST | Dubai

اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے نچلی صف کے بلے بازوں حسین طلعت (۳۲؍ ناٹ آؤٹ ) اور محمد نواز (۳۸؍ ناٹ آؤٹ ) کی محتاط اننگز کی بدولت ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Pakistan Cricket Team. photo:PTI
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ تصویر:پی ٹی آئی

اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے نچلی صف کے بلے بازوں حسین طلعت (۳۲؍ ناٹ آؤٹ ) اور محمد نواز (۳۸؍ ناٹ آؤٹ ) کی محتاط اننگز کی بدولت  ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں سری لنکا کو پانچ  وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے۱۸؍ اوور میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر۱۳۸؍ رن بناکر جیت کا ہدف حاصل کیا۔  سری لنکا کی طرف سے تھکشانا، ہسارنگا نے ۲۔۲؍ وکٹ جبکہ چمیرا کوایک وکٹ ملا۔ 
چھوٹے سے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کو کافی جدوجہد کرنی پڑی  اور اس کے سلامی بلے باز جلدی ہی پویلین لوٹ گئے ۔ پاور پلے کا آخری اوور ڈال رہے مہیش تیکشانا نے کرو یا مرو کے میچ میں فخر زمان (۱۷؍ رنز) اور صاحبزادہ فرحان (۲۴ ؍رنز) کو کیچ آؤٹ کرواکر پاکستان کو زبردست جھٹکا دیا ۔ ونانندو ہسارنگا نے مڈ آف پر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا۔ پاور پلے کے بعد پاکستان کا اسکور۲؍وکٹ پر ۴۸؍رن  تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:رونالڈو نے روایتی انداز میں سعودی ڈے منایا

چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے والی  پاکستانی کی ٹیم ابھی سنبھل ہی نہیں پائی تھی کہ ساتواں اوور کررہے  ہسارنگا کو پہلے ہی اوور میں وکٹ مل گیا ۔ انہوں نے صائم آیوب کو دو رن پر آؤٹ کرکے واپس پویلین بھیج دیا۔ ہسارنگا صائم کا وکٹ لے کر ابرار کے اسٹائل میں خوشی کا جشن منایا۔   پاکستان کو ساتویں اوور میں پھر ہسارنگا نے ایک اور دھچکا دیا ۔ انہوں نے اوور کی پہلی ہی گیند پر پاکستان کے کپتان سلمان علی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکیا۔ سلمان صرف ۵؍ رن ہی بناسکے۔  دشمنتھا چمیرا نے ۱۲؍ویں اوور کی پہلی گیند پر محمد حارث کو بولڈ کیا۔ حارث ۱۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چمیرا نے پہلا وکٹ حاصل کیا۔ پاکستان نے ۱۵؍ویں اوور میں۱۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کر لیا۔ محمد نواز نے نووان تھشارا کے اوور کی پہلے گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کے اسکور کو۱۰۰؍رن  پار پہنچایا۔ 
اس سے قبل   پاکستان نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں سری لنکا پر دباؤ ڈالا ۔اس میچ میں پاکستان کی بولنگ اور فیلڈنگ دونوں بہتر رہی۔ پاکستانی گیندبازوں نے سری لنکا کو کبھی دباؤ سے نہیں نکلنے دیا اور دباؤ برقرار رکھا۔ پاور پلے میں ۳؍ وکٹ لینے سے مدد ملی اور حسین طلعت نے ایک ہی اوور میں ۲؍ وکٹ لے کر سری لنکا کو بڑا دھچکا پہنچایا۔ 
شاہین آفریدی نے۲۸؍ رن کے عوض ۳؍ جبکہ حارث رؤف اور حسین طلعت نے ۲۔۲؍ وکٹ  حاصل کئے۔  کامیندو مینڈس نے مشکل وقت میں شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں اضافے کو ممکن بنایا، انہوں نے۴۴؍ گیندوں پر۵۰؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔  کپتان چریتھ اسالنکا۲۰، کوشل پریرا اور  ہسارنگا ۱۵۔۱۵؍ رن اور پاتھم نسانکا۸؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کوشل  مینڈس اور داسن شناکا کھاتہ بھی کھول نہ سکے، چمیکا کرونا رتنے ۱۷؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی  نے ۳، حسین طلعت اور حارث رؤف نے۲۔۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر ابرار احمد کےحصے میں ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK