عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لباس میں تلوار تھامے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارک باد دے دی۔انہوں نے سعودیہ کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے یہاں کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی ترغیب بھی دی۔
EPAPER
Updated: September 24, 2025, 3:36 PM IST | Riyadh
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لباس میں تلوار تھامے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارک باد دے دی۔انہوں نے سعودیہ کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے یہاں کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی ترغیب بھی دی۔
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لباس میں تلوار تھامے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارک باد دے دی۔انہوں نے سعودیہ کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے یہاں کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی ترغیب بھی دی۔
Happiness in the heart of tradition 💛 pic.twitter.com/HZF2beHHQ3
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) September 23, 2025
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم النصر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سعودیہ کے۹۵؍ ویں قومی دن کے موقع پر ایک مختصر ویڈیو کلپ اور تصاویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کلپ میں سی آر۷؍ روایتی سفید سعودی لباس میں ملبوس دکھائی دیئے۔ انہوں نے۲۳؍ ستمبر۲۰۲۵ء کو سعودی عرب کے قومی دن پر خراج تحسین پیش کیا اور سعودیہ میں رہنے کا اپنا تجربہ بیان کیا۔رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سعودی عوام کو سعودی قومی دن مبارک ہو، آپ اس دن کا جشن فخر، اتحاد اور اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں۔ النصر اسٹار نے سعودی عرب میں اپنے تجربہ بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب رہائش کے لیے بہترین جگہ ہے، میرے لیے سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ بہت محفوظ ملک ہے۔ لیگ اچھی ہے اور یہ فٹ بال کھیلنا ہمارا کام ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اور میرے اہلِ خانہ کو یہاں رہنا بہت پسند ہے۔ یہ ایک عظیم ملک ہے۔ اس کے ساتھ ہی۴۰؍ سالہ کھلاڑی نے سعودی عرب کے مضبوط سیاحتی شعبے، بچوں کے لیے بہترین اسکولوں اور خوبصورت سیاحتی مقامات کی تعریف کی اور انہوں نے سب کو سعودی عرب کی سیاحت کی بھی ترغیب دی۔