Inquilab Logo

ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

Updated: August 10, 2023, 10:36 AM IST | karachi

پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اسکواڈ کا انتخاب کیا۔ سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے۱۸؍ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

Pakistani team
پاکستانی ٹیم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاکپ کیلئے۱۷؍ رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے۱۸؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
  سری  لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے۱۸؍ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ ایشیاکپ کے۱۷؍ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستانی سلیکشن کمیٹی نے جس میں انضمام الحق کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں کپتان بابراعظم سے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
  ایشیا کپ کیلئے منتخب کردہ اسکواڈمیں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
  افغانستان کے خلاف سیریز کا۱۸؍ رکنی اسکواڈ  میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
 سلیکٹرس نے اس سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۵؍ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے والے اسکواڈ سے ۲؍ تبدیلیاں کی ہیں، طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل کو بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہیں۔ واضح رہے کہ فہیم اشرف کی۲؍سال کے طویل عرصے بعد ٹیم میں  لوٹ آئے  ہیں، وہ آخری بار جولائی۲۰۲۱ء میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلے تھے اور اس کے بعد سے ٹیم سے باہر تھے۔
  دوسری جانب طیب طاہر کو دوسری مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل انہیں اس سال جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ سعود شکیل ۵؍ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے آخری بار مارچ۲۰۲۲ء میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا جس میں پاکستانی ٹیم نے ۳۴۸؍ رن کا ہدف عبور کرکے ۶؍ وکٹوں سے سے کامیابی حاصل کی تھی۔
 شان مسعود خاطر خواہ کارکردگی نہ  پیش کرنے کی وجہ سے اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے ہیں جبکہ احسان اللہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی کہنی کے ری ہیب پروگرام میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ۵۰؍ اوورس پر مشتمل ایشیاکپ کا آعاز۳۰؍ اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا۔یہ پہلا موقع ہے کہ۲۰۰۸ء کے بعد پاکستان کسی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔
 ایشیاکپ سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی جس کے ۲؍ میچ ہمبنٹوٹا میں۲۲؍ اور۲۴؍اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل۲۶؍ اگست کو کولمبو میں ہوگا۔

 

karachi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK