Inquilab Logo

کراچی بارش سے بے حال، مختلف حادثوں میں۲؍ ا فراد کی موت، پورا شہر جل تھل

Updated: February 05, 2024, 1:14 PM IST | Agency | Karachi

یہاں گزشتہ ۲؍ دنوں سے جاری زبر دست بارش نے پورے شہر کو جل تھل کردیاہے جبکہ بارش سے متعلقہ حادثات میں ۲؍ افراد کی موت ہوگئی ہےاور۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔

A view of the flooded area in Karachi due to unseasonal rain. Photo: Agency
کراچی میں بےموسم بارش سے زیر آب علاقے کا ایک منظر۔ تصویر: ایجنسی

یہاں گزشتہ ۲؍ دنوں سے جاری زبر دست بارش نے پورے شہر کو جل تھل کردیاہے جبکہ بارش سے متعلقہ حادثات میں ۲؍ افراد کی موت ہوگئی ہےاور۵؍ زخمی ہوئے ہیں۔ کراچی میں بارش کے بعد لاپتہ ہونیوالے۵؍ بچوں کے باپ کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ راحتی ٹیموں کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے پاس نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نالے سے ملنے والی لاش بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کی ہے۔ شہری فیکٹری سے کام کے بعد گھر کیلئے نکلا اور نالے میں ڈوب گیاجس کی شناخت فخر عالم کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فخر عالم گزشتہ رات بارش کے بعد سے لاپتہ تھا۔ 
پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سنیچر کی رات سے بارش سے متعلقہ واقعات میں ۲؍ افراد ہلاک جبکہ ۲؍ خواتین سمیت۵؍ زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد مسعود نے بتایا کہ فیکٹری ورکر سید فخر عالم سنیچر کی رات بلدیہ ٹاؤن میں نالے میں بہہ گیا جن کی لاش اتوار کی صبح نکال لی گئی۔ ایک اور واقعے میں لائنز ایریا میں سنیچر کو رات گئے ایک نوجوان کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ 
 ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ۱۹؍ سالہ دلاور احسن کی موت اس وقت ہوئی جب اسے جٹ لائن نامی علاقہ میں ایک بیکری کے قریب کرنٹ لگا۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ معین آباد۲؍ میں مکان کی چھت گرنے سے۲؍ خواتین زخمی ہوگئیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تیز بارش کے باعث عزیزہ مسجد کے قریب چھت گر گئی اور دو خواتین اس کے ملبے تلے دب گئیں ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خواتین کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش سے متعلقہ ایک اور واعے میں کشمیر روڈ پر’ پاک چین پارک‘ کی دیوار گرنے سے۲؍ افراد زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سولجر بازار پولیس کے ایس ایچ او شہزاد الیاس نے بتایا کہ سولجر بازار میں تندور کی دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واضح رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK